نئی دہلی ، 28 جنوری (انڈیا نیرٹیو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے مجاہدآزادی لالہ لاجپت رائے کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کیا۔ جمعرات کے روز ، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ عظیم محب آزادی پنجاب کیسری لالہ لاجپت رائے کو ان کی یوم پیدائش کی مبارک باد ۔ ملک کی آزادی کے لیے ان کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔ ان کی شخصیت قابل تقلید ہے۔
واضح ہوکہ لالہ لاجپت رائے کی پیدائش:28جنوری،1865میں ہوئی تھی ۔ آج ان کی یوم پیدائش ہے، اس موقع پر ملک انہیں خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ لالہ لاجپت رائے کی وفات: 17 نومبر،1928میں ہوئی تھی۔
لالہ لاجپت رائے ہندستانکے مشہور و معروف انقلابی لیڈر ،تحریک آزادی ہندکے مجاہد اور ادیب و مورخ تھے۔ہندستان کی آزادی کے لیے ان کی سیاسی جدو جہد تاریخ کےسنہری حروف میں لکھی جاتی ہے۔