Urdu News

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی خاطر کیے جانے والے تیاریوں کا لیا جائزہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی خاطر کیے جانے والے تیاریوں کا لیا جائزہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی خاطر کیے جانے والے تیاریوں کا لیا جائزہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلح افواج کے ذریعہ طبی صلاحیتوں میں اضافے اور انسانی وسائل کے استعمال کی کوششوں سمیت کووڈ۔اُنیس سے نمٹنے کی خاطر کیے جانے والے کام کا جائزہ لیا۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف، CDS، جنرل بپن راوت نے جناب مودی سے ملاقات کی اور انھوں نے عالمی وبا سے نمٹنے میں مسلح افواج کے ذریعہ کی جانے والی تیاریوں اور کارروائیوں کا جائزہ لیا۔CDS جنرل بپن راوت نے وزیر اعظم کو بتایا کہ مسلح افواج کے تمام طبی عملے کے ارکان، جو پچھلے دو سال کے دوران ریٹائر ہوچکے ہیں، یاVRS لے لیا ہے، اُنھیں اُن کی موجودہ رہائش گاہ کے قریب کووڈ مراکز میں کام کرنے کے لیے بلایا جا رہا ہے۔ دیگر میڈیکل افسران سے، جو اِس سے پہلے ریٹائر ہوچکے ہیں، درخواست کی گئی ہے کہ وہ میڈیکل ایمرجنسی ہیلپ لائن کے ذریعہ تشخیص کے لیے اپنی خدمات کریں۔

وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ تمام کمان کے صدر دفاتر، کور صدر دفاتر، ڈویژن صدر دفاتر اور بحریہ اور فضائیہ کے صدر دفاتر میں اسٹاف اپائنمنٹ کے تمام میڈیکل افسروں کو اسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا۔ 

چیف جسٹس ڈیفینس اسٹاف نے جناب مودی کو بتایا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی مدد کے لیے بڑی تعداد میں نرسنگ عملے کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ مختلف فوجی مراکز میں مسلح فورسیز کے پاس دستیاب آکسیجن سیلنڈروں کو اسپتالوں کے لیے جاری کیا جائے گا۔

Recommended