Urdu News

وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ امریکہ متعدد جہات سے اہمیت کا حامل: بی جے پی

وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ امریکہ متعدد جہات سے اہمیت کا حامل: بی جے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کو اسٹریٹجک اور اقتصادی نقطہ نظر سے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی اور پارٹی کے محکمہ خارجہ کے انچارج وجے چوتھی والا نے جمعہ کو یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ترویدی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی امریکہ کے ایک مختصر اور کثیر جہتی دورے پر ہیں اور انہوں نے پانچ بڑی کمپنیوں کے منتظمین اعلیٰ (سی ای او) اور امریکہ کی نائب صدر کملا حارث سے ملاقات کی۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترویدی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں سے امریکہ یا صدر میں پارٹی کی تبدیلی آئی ہے، بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط رہے ہیں۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ اہم ہے کیونکہ جب کوئی وزیر اعظم دورہ کرتا ہے تو وہ امریکی حکومت یا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی پوزیشن میں ہوتا ہے۔ لیکن ہند۔ بحرالکاہل خطے میں اسٹریٹجک امور پر آسٹریلیا اور جاپان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔

Recommended