Urdu News

وزیر اعظم نریندر مودی نے انسانی وسائل کی بڑھتی ہوئی ضرورت کا لیا جائزہ

وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے انسانی وسائل کی بڑھتی ہوئی ضرورت کا لیا جائزہ

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں کووڈ -19 کی صورت حال سے پیداشدہ بحران سے نمٹنے کے لیے ضروری انسانی وسائل کی بڑھتی ہوئی مانگ کا جائزہ لیا۔ جائزہ میٹنگ کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے جن سے کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے درکار طبی عملے کی دستیابی میں قابل قدر اضافہ ہوگا۔ کئی فیصلوں میں نیٹ کے پوسٹ گریجویٹ امتحان کو کم از کم چار ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ اس سے کووڈ ڈیوٹی کے لیے سندتعلیم یافتہ ڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ امتحانات اس سال 31 اگست سے پہلے نہیں ہوں گے اور طلبا کو امتحان کے اعلان کے بعد کم از کم ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ Medical Internsکو ان کے اساتذہ کی نگرانی میں کووڈ بندوبست کی ڈیوٹی پر تعینات کرنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

MBBSکے آخری سال کے طلبا کی خدمات کو ٹیلی کنسلٹیشن اور کووڈ کے ہلکے معاملات کی نگرانی جیسی خدمات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پوسٹ گریجویشن کے آخری سال کے طلبا اور Residentsکی خدمات کو بھی استعمال کیا جاتا رہے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ DSCاور جنرل نرسنگ اور Midwiferyنرسوں کو بھی سینئر ڈاکٹروں اور نرسوں کی نگرانی کے تحت کووڈ مریضوں کے لیے نرسنگ کی ڈیوٹی پر لگایا جاسکتا ہے۔ ایک بڑا فیصلہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ کووڈ بندوبست میں خدمات فراہم کرنے والے افراد کو ، جنہوں نے کووڈ ڈیوٹی کے کم از کم 100 دن مکمل کر لیے ہوں، حکومت کی آنے والی مستقل آسامیوں کی بھرتی میں ترجیح دی جائے گی۔ 

میڈیکل کے طلبا اور دیگر پیشہ ور افراد کو جنہیں کووڈ سے متعلق کام پر لگایا جانا ہے، ان کی مناسب طور پر ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ ایسے تمام پیشہ ور افراد کو کووڈ ڈیوٹی کے ایک سو دن مکمل کرنے کے بعد انہیں وزیراعظم کے ممتاز، کووڈ نیشنل سروس سمّان سے سرفراز کیا جائے گا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کووڈ مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ضروری انسانی وسائل کی دستیابی میں اضافے کی خاطر مذکورہ بالا مراعات پر غور کریں۔

Recommended