Urdu News

وزیراعظم نریندر مودی کو-وِن عالمی اجلاس سے خطاب کریں گے

@AIR PIC

وزیراعظم  نریندر مودی کو-وِن عالمی اجلاس سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی آج کووِن عالمی اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔صحت سے متعلق قومی اتھارٹی کے مطابق جناب مودی اِس اجلاس میں خصوصی پیغام دیں گے۔ بھارت، کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے ایک ڈیجیٹل عوامی بھلائی کے طور پر دنیا کو، کووِن کی پیش کش کرتا ہے۔ اِس مہینے کی پہلی تاریخ کو ڈیجیٹل انڈیا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کو-ون سے، ٹیکہ کاری کے دوران ملک کو مدد مل رہی ہے۔

صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی اور اعداد وشمار کے بندوبست سے متعلق بااختیار گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر آر ایس شرما، خارجہ سکریٹری ہرش وی شرنگلا اور صحت کی وزارت کے سینئر افسران کی موجودگی میں کووِن عالمی جلسے کا افتتاح کریں گے۔

اس ورچوئل میٹنگ میں دنیا بھر کے صحت اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شرکت کریں گے۔ اس کا مقصد کو-وِن پلیٹ فارم کے ذریعے‘ کووڈ-19 سے بچاﺅکا ٹیکہ سبھی کے لگانے سے متعلق بھارت کے تجربے سے واقف کرانا ہے۔ کو-وِن پلیٹ فارم‘ بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کا اہم ترین حصہ رہا ہے۔

 کووڈ-19 رجسٹریشن پورٹل کو-وِن کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور دنیا کے ممالک اس ٹیکنالوجی میں کافی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ وسط ایشیائ‘ لاطینی امریکہ اور افریقہ کے 50 سے زیادہ ممالک اس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Recommended