Urdu News

وزیر اعظم نریند مودی کا اعلان، 14 اگست کو’وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی دیوس‘ منایا جائے گا

@PMO India

وزیر اعظم نریند مودی کا اعلان، 14 اگست کو Partition Horrors Remembrance Dayمنایا جائے گا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 14 اگست کو ملک بھر میں 'وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی دیوس'  Partition Horrors Remembrance Dayمنانے کا اعلان کیا ہے۔ سنیچر کو انہوں نے ٹویٹ کیا کہ یہ دن بنٹوارے کے دوران لوگوں کی جدوجہد اور قربانی کی یاد میں منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے امتیازی سلوک اور بددیانتی کا زہر کم ہوگا۔ ملک میں 75 واں یوم آزادی 15 اگست کو منایا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی  نے ٹویٹ کیا ، 'ملک کی تقسیم کے درد کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ نفرت اور تشدد کی وجہ سے  ہمارے لاکھوں بہنوں اور بھائیوں کو بے گھر ہونا پڑا اور یہاں تک کہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ ان لوگوں کی جدوجہد اور قربانی کی یاد میں 14 اگست کو ' Partition Horrors Remembrance Day' کے طور پر منانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

وہیں ایک اور ٹویٹ میں ، وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھا ، 'یہ دن نہ صرف ہمیں امتیازی سلوک ، دشمنی اور بددیانتی کے زہر کو ختم کرنے کی ترغیب دے گا  بلکہ اس سے اتحاد ، سماجی ہم آہنگی اور انسانی جذبات کو بھی تقویت ملے گی۔'

Recommended