Categories: قومی

وزیر اعظم نریندرمودی کی اعلیٰ سطحی گروپ کو ملک کی ترجیحات پر توجہ دینے کی ہدایت

نئی دہلی/اقوام متحدہ ، 31 اگست

وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور سینئر افسران کے ایک اعلیٰ سطحی گروپ سے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی موجودہ صورت حال اور بدلتی ہوئی پیش رفت پر دھیان دینے اورملک کی فوری ترجیحات پر توجہ مرتکز کرنے کی ہدایات دیں۔

یہ اطلاع ذرائع نے منگل کو دی۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی گروپ گزشتہ کچھ دنوں سے باقاعدگی سے میٹنگ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی محفوظ واپسی اورافغان شہریوں (خاص طور پر اقلیتوں) کے ہندوستان میں سفر سے متعلق امور کو ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گروپ افغانستان کی زمینی صورت حال اور بین الاقوامی ردعمل پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے ، بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی آج صبح منظور کی گئی قرارداد بھی اس میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جس کی صدارت ہندوستان نے کی ہے ، نے افغانستان کے بارے میں قرارداد 2593 منظور کی ، جو اس وقت افغانستان کے بارے میں ہندوستان کے تحفظات کا اظہار کرتا ہے۔ ہندوستان نے قرارداد کی منظوری کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago