Urdu News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے وگیان بھون میں 15ویں سول سروسز ڈے تقریب کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ

 

 

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، سائنس و ٹیکنالوجی، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس ، ایم او ایس ، پی ایم او،  عملہ ، عوامی شکایت ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ شہریوں پر مرکوزیت بھارت 2047@حکمرانی ماڈل کا تعین کرے گی۔

یہاں وگیان بھون میں 15ویں سول سروسز ڈے تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا  کہ نئے حکمرانی ماڈل میں افسرشاہوں کے لئے شہریوں کے موافق نظریہ ہی ایک واحد مناسب متبادل ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا’’سول سروسز ڈے کا صحیح مطلب عام آدمی کے تئیں وقف ہے اور ہر افسر شاہ کو عام آدمی کی زندگی میں غیر معمولی اصلاح لانے کے لئے مضبوط عہد لینا چاہئے۔‘‘

 

 

 

سول سروسز ڈے 2022کے لئے موضوع ’’وژن بھارت 2047@-شہریوں اور سرکار کو قریب لانا‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں عام آدمی کی امیدیں بڑھی ہیں اور سول سروسز کے لوگوں کواس کے بارے میں احتساب کرنا ہوگا، جو   کارکردگی پر واضع توجہ دینے کے ساتھ ان کے مستقبل کے رول پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اُن افسران پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، جو آگے 25 سال کی سرگرم خدمات انجام دینے جارہے ہیں اور موجودہ افسران کو ہندوستان کو صف اول کا ملک بنانے کے لئے ان کی صلاحیت سازی میں مدد کرنی چاہئے وہ بھی ایک ایسے وقت میں کہ جب ملک 2047میں اپنی آزادی کے 100مکمل ہونے کا جشن منانے جارہا ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج کہا کہ کوئی بھی 2022ء کے وژن کے توسط سے بھارت 2047@کا تصور نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کا حکمرانی ماڈل ایک افسر شاہ کے رول کو پھر سے مفہوم دے سکتا ہے۔اس طرح در حقیقت ’’کم از کم سرکار‘‘ کے جذبے کو ایک شکل عطاکرنا ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ سول سروسز ڈے  سول سروسز کے لوگوں کو صحیح کام کرنے اور جدید نظریے کا استعمال کرکے اہم شعبوں میں نتائج دینے کی اَن کہی مثالوں کا جشن منانے کا موقع ہے۔ یہ ہندوستانی انتظامیہ میں بنیادی تبدیلیوں کو نشان زد کرنے، قوم کی خدمت میں اعلیٰ کارکردگی کو تلاش کرنے کے لئے خود کو پھر سے وقف کرنے کا موقع بھی ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے مٹکاف ہاؤس نئی دہلی میں انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے پہلے بیچ کو سردار پٹیل کے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’’ا ٓپ کے پہلے کے لوگوں کو ان روایتوں میں لایا گیا تھا، جن سے وہ خود کو لوگوں کے عام حصے سے الگ رکھتے تھے۔ہندوستان کے عام آدمی کو اپنا ماننا  آپ کا بنیادی فرض ہوگا۔‘‘

مشن کرم یوگی کے ’’اصول سے کردار‘‘کے بنیادی منتر کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ سول سروسز کے لوگوں کو ایک نئے اور چیلنج سے بھرے ہوئے کام کے لئے خود کو تربیت دینا چاہئے، کیونکہ سرکار کے زیادہ تر منصوبے اب سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔‘‘

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے نشان زد اولیتی پروگراموں اور اختراعت پر 2019، 2020 اور2021ء کی ایوارڈ یافتہ پہلوں پر ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا اور ’وژن انڈیا 2047@ -گورننس‘موضوع پر ایک مکمل سیشن کی صدارت کی۔

سول سروسز ڈے 2022ء پر دیئے جانے والے ایوارڈ کے لئے درج ذیل 6اولیتی پروگراموں کی شناخت کی گئی ہے-عوامی شراکت داری  یا تغذیہ مہم میں لوگوں کی شراکت دار کو بڑھانا، کھیلو انڈیا اسکیم کے توسط سے کھیل اور بہبود میں اعلیٰ کارکردگی کو فروغ دینا، ڈیجیٹل ادائیگی اور پی ایم سوندھی یوجنا میں بہترین حکمرانی ، ون ڈسٹرکٹ  ون پروڈکٹ اسکیم کے توسط سے مجموعی ترقی، انسانی مداخلت (ضلع ؍دیگر)اور اختراعت (مرکز، ریاست اور اضلاع )کے بغیر خدمات کی بلا رُکاوٹ اینڈ ٹو اینڈ ڈلیوری۔

5نشان زد اولیت والے پروگراموں کے لئے اس سال 10 ایوارڈ دیئے جائیں گے، جبکہ 6ایوارڈ مرکز ؍ریاستی سرکار؍اضلاع کی تنظیموں کو اختراعت کے لئے دیئے جائیں گے۔

Recommended