Urdu News

وزیر اعظم 22 نومبرکو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جل جیون مشن کی 23 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم 22 نومبرکو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جل جیون مشن کی 23 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم 22 نومبرکو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جل جیون مشن کی 23 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

لکھنو، 21 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی 22 نومبر 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جل جیون مشن ، اتر پردیش کے تحت وندھیا علاقے کے ضلع مرزاپور اور سون بھدرکی 23 دیہی پائپ پینے کے پانی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ گرام پنچایت کرماوں ، ترقیاتی بلاک چترا ، ضلع سون بھدر سے اس پروگرام میں شامل ہوں گے ۔

ان اسکیموں کی کل لاگت 5555.38 کروڑ روپئے ہے۔ وندھیا علاقے میں پائپ پینے کے پانی اسکیموں کے احاطے سے بقیہ 2995 ریونیو گاووں کومستفید کرنے کے لیے یہ اسکیمیں نافذ کی جائیں گی۔ ان اسکیموں کے مکمل ہو جانے پر ان گاوں کی 4141438 آبادی کو پینے کے پانی کی سہولت حاصل ہوگی۔

وزیر اعظم کے اعلان کردہ جل جیون مشن کے تحت ان اسکیموں پر عمل درآمدکیا جارہا ہے۔ اسکیموں کی تیاری کے لئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرتے ہوئے ڈی پی آر بناتے ہوئے اعلیٰ معیار کےکنسلٹنٹس کا انتخاب کیا گیا۔ ان کے ذریعہ سطحی آبی ذرائع پر مبنی 23 اسکیموں اورزیر زمین آبی ذرائع پر مبنی 140 اسکیموں کے ذریعے وندھیا علاقے کے تمام گاوں مستفید کرنے کی ڈی پی آر تیار کی گئی ہے۔ ان اسکیموں کے تحت دیہی کنبوں کو 735094 پانی کے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔اس اسکیم کے رکھ رکھاو کی ذمہ داری10 سال تک ورکنگ ایجنسی کی ہوگی۔

Recommended