Urdu News

وزیر اعظم ویڈیو کے ذریعے جی۔ 7 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم ویڈیو کے ذریعے جی۔ 7 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو لنک کے ذریعے 12 اور 13 جون کو برطانیہ میں ہونے والے ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی ۔7 کے توسیعی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے ہندوستان کو جی۔ 7 کے توسیعی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔ تفصیلی اجلاس میں بطور مہمان شرکت کے لیے آسٹریلیا ، جنوبی کوریا اور جنوبی افریقہ کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے جمعرات کے روز پریس بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم مودی جی۔ 7 کے توسیعی اجلاس میں دوسری بار شرکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل سال 2019 میں انہیں فرانس کی جانب سے اجلاس میں شرکت کی دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔

امریکہ ، جاپان ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی اور کینیڈا پر مشتمل جی۔ 7 بلاک کے اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما لندن میں ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی کو بھی اس اجلاس میں شرکت کے لیے وہاں جانا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے وزیر اعظم نے اپنا برطانیہ کا دورہ منسوخ کردیاتھا۔

ترجمان کے مطابق ، جی ۔7 اجلاس میں کورونا وبا سے نمٹنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Recommended