Urdu News

بجٹ سے قبل وزیراعظم کی 13 جنوری کو معاشی ماہرین سے ملاقات

وزیراعظم نے استاد بسم اللہ خاں یوواپرسکاریافتگان کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 9 جنوری (اندیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی بجٹ کے سلسلے میں نیتی آیوگ میں 13 جنوری کو ماہرین اقتصادیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کریں گے۔ اس میٹنگ میں کئی مرکزی وزراء بھی شرکت کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

ذرائع نے پیر کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مرکزی بجٹ سے قبل 13 جنوری کو نیتی آیوگ میں ماہرین اقتصادیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم معیشت کی صورتحال اور اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو مالی سال 24۔2023 کا مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ دراصل عالمی کساد بازاری کے خوف اور مانگ میں نرمی کے باعث مالی سال 23۔2022 میں ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح سالانہ بنیادوں پر7 فیصد تک آ سکتی ہے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو ہندوستان تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت کا درجہ کھو سکتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے گزشتہ ہفتے کے سرکاری تخمینہ کے مطابق مالی سال 23۔2022 میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو سات فیصد رہے گی، جو گزشتہ مالی سال کے دوران 8.7 فیصد تھی۔ تاہم، یہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے 6.8 فیصد کی شرح نمو کی پیش گوئی سے زیادہ ہے۔

Recommended