سائنس

نیشنل سائنس ڈے 2023کی تھیم”عالمی بہبود کے لئے گلوبل سائنس”ہوگی

نئی دہلی، 09 جنوری

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کو قومی یوم سائنس 2023 کے موضوع  “عالمی بہبود کے لیے عالمی سائنس”کی نقاب کشائی کی۔

 میڈیا سنٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کے 2023 میں داخل ہونے کے ساتھ ہی  یہ تھیم ہندوستان کے ابھرتے ہوئے عالمی کردار اور بین الاقوامی میدان میں اس کی بڑھتی ہوئی ساکھ کی نشاندہی کرتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ “عالمی بہبود میں عالمی سائنس”کی تھیم بھارت کے ذریعہ جی-20 کی صدارت سنبھالنے کے ساتھ ہی پوری طرح مشابہ  ہے جس سے وہ عالمی یعنی ساؤتھ ایشیا، افریقہ اور جنوبی امریکہ براعظم کے ترقی پذیر ممالک کی آواز بنے گا۔

  انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ممالک کی برادری وں میں عالمی سطح پر شناخت حاصل کی ہے اور اب ہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نتیجہ پر مبنی عالمی تعاون کے لئے تیار ہیں۔

نیشنل سائنس ڈے (این ایس ڈی) ہر سال 28 فروری کو’رمن ایفیکٹ‘ کی دریافت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ حکومت ہند نے 1986 میں 28 فروری کو نیشنل سائنس ڈے (این ایس ڈی) کے طور پر نامزد کیا۔

 اس دن سر سی وی  رمن نے ‘رمن ایفیکٹ’ کی دریافت کا اعلان کیا، جس کے لیے انہیں 1930 میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں تھیم بیسڈ سائنس کمیونیکیشن سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago