قومی

بھنڈراوالا کے آبائی گاؤں روڈے سے خالصتانی حامی امرتپال گرفتار

پنجاب آکر اسی گاؤں سے شروع کی تھی بنیاد پرست مہم

36 دن سے پولیس کو دے رہا تھا چکمہ

چنڈی گڑھ، 23 اپریل(انڈیا نیرٹیو)

 پنجاب پولیس نے کاؤنٹر انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے خالصتانی امرت پال کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے امرت پال کی گرفتاری کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ امرت پال گزشتہ 36 دنوں سے پولیس کو چکمہ دے رہا تھا۔

پنجاب پولیس نے پنجاب میں خالصتانی سرگرمیاں چلانے کے الزام میں 18 مارچ کو آپریشن شروع کیا تھا۔ امرت پال جب دبئی سے پنجاب آیا تو روڈے گاؤں میں ہی اس کی دستار بندی کی گئی تھی۔ روڈے گاؤں جرنیل سنگھ بھنڈراوالا کا آبائی گاؤں ہے۔ یہیں امرت پال نے خود کو بھنڈراوالا 2 قرار دیا تھا۔

18 مارچ کو پنجاب پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے کے بعد امرت پال کی لوکیشن ہریانہ، اتراکھنڈ، دہلی سمیت کئی مقامات پر ملی۔ پولیس اب تک امرت پال کے 9 قریبی دوستوں کو این ایس اے کے تحت گرفتار کر کے آسام کی ڈبرو گڑھ جیل بھیج چکی ہے۔پولیس پچھلے کئی دنوں سے امرت پال کا پیچھا کر رہی تھی۔ پولیس کی حکمت عملی لیک ہونے کی وجہ سے پولیس تین بار امرت پال کو نہیں پکڑ سکی۔

اب اتوار کی صبح تقریباً 6.30 بجے پولیس نے امرت پال کو روڈے گاؤں سے پکڑ لیا۔ امرت پال کے خلاف پنجاب میں این ایس اے سمیت مختلف دفعات کے تحت کیس درج  ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ قانون اپنا کام کر رہا ہے۔ کچھ وقت میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔

گرفتاری نہیں سرینڈر کیا: روڈے

امرت پال کے بارے میں بھنڈراوالا کے بھتیجے جسبیر سنگھ روڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ امرت پال کو گرفتار نہیں کیا گیا، اس نے سرینڈر کیا ہے۔ وہ رات سے روڈے گاؤں کے گرودوارہ میں تھا۔ آج صبح پاٹھ کے بعد ارداس کی گئی اور امرت پال نے سنگت کو خطاب کیا۔ اس کے بعد امرت پال نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔جسبیر سنگھ روڈے نے دعویٰ کیا کہ پولیس کو رات ہی اس کی اطلاع دی گئی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago