<h3 style="text-align: center;">تین مرکزی زرعی بلوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تجویز پیش</h3>
<p style="text-align: right;">چنڈی گڑھ ، 20 اکتوبر</p>
<p style="text-align: right;">کانگریس حکومت نے پنجاب میں تینوں مرکزی زرعی بل کے خلاف اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی ہے۔ پنجاب قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس کا آج دوسرا اور آخری دن ہے۔ عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے بل کی کاپیاں نہ ملنے کی وجہ سے پوری رات اسمبلی احاطے کے فرش پر گزاری۔ اس پروزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ خصوصی سیشن میں بل کی کاپیاں پہلے نہیں دی جاتیں اور انہوں نے بھی اس بل پر گزشتہ رات ہی دستخط کئے ہیں۔</p>
<p style="text-align: right;">وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ پنجاب مالی بحران کا شکار ہے۔ بجلی باہر سے نہیں خریدی جاسکتی ہے اور کوئلہ کا اسٹاک ختم ہونے پر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی سلامتی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان چین کی جانب سےخطرات برقرار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کارپوریٹ اداروں ، ٹول پلازوں پر دھرنا دینے سے زیادہ فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔</p>.