Urdu News

جموں و کشمیر ریاستی حیثیت کو دوبارہ بحال کرنے کی تجویز

جموں و کشمیر

 جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بعد ایک مناسب وقت پر جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کر دی جائے گی۔

جموں و کشمیر کی سابقہ ریاست جموں و کشمیر اور مرکز زیر انتظام علاقے لداخ میں آئینی تبدیلیوں اور دو حصوں میں تقسیم کیے جانے کے پیش نظر، قومی مفاد میں اور جموں و کشمیر کی سلامتی کے مفاد میں، مختلف مواصلاتی چینلز پر عارضی پابندیوں، جیسے جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس پر پابندیوں کا سہارا لیا گیا۔

اس کے بعد، وقتاً فوقتاً اس معاملے کا جائزہ لیا گیا اور عائد پابندیوں کو آہستہ آہستہ مرحلہ وار طریقے سے کم کیا گیا اور جموں و کشمیر کے پورے وسطی علاقے میں 4-جی انٹرنیٹ ڈیٹا سروسز کو 05.02.2021 سے بحال کر دیا گیا۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

Recommended