Categories: قومی

پٹرول اور ڈیزل کے خلاف احتجاج، راہل گاندھی سائیکل سے پارلیمنٹ پہنچے

نئی دہلی ، 3 اگست (انڈیا نیرٹیو)

اپوزیشن جماعتوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی مہم میں بہت سرگرم نظر آنے والے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اپوزیشن کے رہنماؤں کے ساتھ چائے ناشتے پر ملاقات کے بعد آج پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے سائیکل سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

مسٹر گاندھی نے ہم خیال جماعتوں کے رہنماؤں کو صبح چائے کے ناشتے کے لیے مدعو کیا تھا جس میں کانگریس کے کئی لیڈر کے ساتھ ڈی ایم کے ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ، شیو سینا ، راشٹریہ جنتا دل ، سماج وادی پارٹی ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسی ، کمیونسٹ پارٹی انڈیا ،انڈین یونین مسلم لیگ،آر ایس پی، کے سی ایم، جے ایم اے، نیشنل کانفرنس اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

سائیکل سے سفر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا

"عوام کی آواز"

مہنگائی کم کرو۔

غریبوں کو مارنا بند کرو

پارلیمنٹ میں ان سوالات پر بحث کرو۔"

میٹنگ کے بعد مسٹر گاندھی دیگر لیڈروں کے ساتھ سائیکل سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ دیکھتے ہی دیکھتے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں کئی سائیکلیں کھڑی ہو گئیں۔ ان سائیکلوں کے آگے ، گیس سلنڈروں کی بڑھی قیمت اور تیل کی اونچی قیمتوں کے بارے میں پلے کارڈز لگائے گئے تھے اور حکومت سے قیمتیں واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے اسی سیشن میں مسٹر گاندھی ٹریکٹر کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی نہیں سن رہی ہے اور نہ ہی ان کے مسائل حل کر رہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago