Urdu News

پنجاب کانگریس بحران: وزیر اعلیٰ کی کرسی امبیکا سونی نے ٹھکرا دی

پنجاب کانگریس بحران: وزیر اعلیٰ کی کرسی امبیکا سونی نے ٹھکرا دی

پنجاب کانگریس کے سینئر لیڈر کیپٹن امریندر سنگھ کے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد خبر تھی کہ کانگریس کی سینئر خاتون لیڈر اور سابق مرکزی وزیر امبیکا سونی پنجاب کی وزیر اعلیٰ بنائی جاسکتی ہیں۔ تاہم ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کی کرسی کو مسترد کردیا ہے۔ امبیکا سونی نے صحت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بننے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، سونیا گاندھی نے امبیکا سونی کے نام پر مہر لگا دی ہے۔ ایسے میں مانا جا رہا تھا کہ وہ ریاست کی نئی وزیر اعلیٰ ہوں گی، لیکن ان کے انکار کے بعد اب نئے نام پر غوروخوض کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سیاست میں امبیکا سونی کا لمبا تجربہ ہے اور وہ ریاست کے ہوشیارپور کی باشندہ ہیں۔ امبیکا سونی، پنجاب سے ہی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ہیں۔

وہیں دوسری جانب، پنجاب کے کارگزار وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے بھی کانگریس کو دھمکی دی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے نوجوت سنگھ سدھو کو وزیر اعلیٰ نہ بنائے جانے کی بات کہی تھی۔ اب انہوں نے اپنے خیمے کا وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی بات کہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، نوجوت سنگھ سدھو خیمے کے کیپٹن مخالف کسی لیڈر کو وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بٹھا کر کیپٹن امریندر سنگھ کو اعلیٰ کمان مزید ناراض نہیں کرنا چاہتا ہے۔ اسی وجہ سے امبیکا سونی کے نام پر مہر لگنا تقریباً طے مانا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، امبیکا سونی کو چنڈی گڑھ پہنچنے کے اعلیٰ کمان نے احکامات جاری کئے ہیں۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سنیل جھاکھڑ بھی وزیر اعلیٰ بنائے جاسکتے ہیں۔ ہفتہ کے روز ہوئی کانگریس قانون ساز کی میٹنگ میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی(Sonia Gandhi) کو فیصلہ لینے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ اس درمیان، ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت بنانے کا فارمولہ طے کرلیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنیل جھاکھڑ کو وزیر اعلیٰ بنایا جاسکتا ہے جبہ دو نائب وزیر اعلیٰ بھی بنائے جانے کی خبر ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک نائب وزیر اعلیٰ دلت طبقے سے جبکہ ایک نائب وزیر اعلیٰ سکھ طبقے سے ہوسکتا ہے۔ دلت نائب وزیراعلیٰ کی ریس میں سابق کابینی وزیر چرنجیت سنگھ چنی اور سینئر رکن اسمبلی راجکمار ویرکا کا نام آگے چل رہا ہے۔ سکھ طبقے سے نائب وزیراعلیٰ کی دوڑ میں کیپٹن امریندر سنگھ کے خلاف بغاوت کرنے والے سابق کابینی وزیر سکھجندرسنگھ رندھاوا کا نام آگے چل رہا ہے۔

امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد کئی نام وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں سامنے آئے ہیں۔ سنیل جھاکھڑ(Sunil Kumar Jakhar) کا نام سب سے آگے بتایا جارہا تھا، لیکن اب وہ پچھڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ آخری لمحے میں کانگریس بھی بی جے پی کی طرح حیران کرنے والا فیصلہ لے سکتی ہے۔ کانگریس کے عظیم لیڈر رہے بلرام جھاکھڑ کے بیٹے سنیل جھاکھڑ چار سال تک پنجاب کانگریس کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی پارٹی کے سبھی اراکین اسمبلی پر اچھی پکڑ بھی ہے۔ ایسے میں وہ اس ریس میں سب سے آگے مانے جا رہے ہیں۔

Recommended