پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مارگ پر ملاقات کی۔ پنجاب کاوزیر اعلیٰ بننے کے بعد وزیر اعظم سے یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔
وزیراعظم کے دفتر نے ملاقات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے تصویر جاری کی ہیں۔ ملاقات کے دوران چنی نے وزیر اعظم کو گولڈن ٹیمپل کا ماڈل پیش کیا۔
چنی کی جانب سے اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ انہوں نے آج دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ان سے کسانوں کے مسائل بشمول زرعی قوانین کی منسوخی پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ان سے دھان کی خریداری میں تاخیر نہ کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے ان سے کرتار پور راہداری کو دوبارہ کھولنے کی اپیل کی جو کووڈ۔ 19 کی وجہ سے بند ہے۔