Urdu News

پنجاب پولس نے دہلی بی جے پی لیڈر تجندرپال سنگھ بگا کو کیا گرفتار، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی آمنے سامنے

پنجاب پولس نے دہلی بی جے پی لیڈر تجندرپال سنگھ بگا کو کیا گرفتار

نئی دہلی، 06 مئی (انڈیا نیرٹیو)

پنجاب پولیس نے دہلی بی جے پی لیڈر تجندر پال سنگھ بگا کو گرفتار کر لیا ہے۔ مغربی ضلع کے ایڈیشنل ڈی سی پی پرشانت گوتم کے مطابق، پنجاب پولیس نے دہلی پولیس کو گرفتاری کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ اس وقت پنجاب پولیس کاغذی کارروائی کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل بھی پنجاب پولیس کی ایک ٹیم بگا کے گھر پہنچی تھی۔ بگا نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر قابل اعتراض بیان دینے پر بگا کے خلاف پٹیالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بگا نے اپنے ٹویٹر پر وزیر اعلیٰ کو چیلنج کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا-اروند کیجریوال، اگر آپ کو لگتا ہے کہ جھوٹے مقدمات سے خوفزدہ ہو جائیں گے، تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جتنی طاقت ہے نہ اتنے کیس درج کرو، پھر بھی تمہاری پولس اسی طریقے سے کھولتا رہوں گا۔  بگا کو کیجریوال کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔موہالی پولیس نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے پر تیجندر کے خلاف سائبر سیل میں مقدمہ درج کیا تھا۔ تیجندر پال سنگھ بگا کے خلاف دفعہ 153 –A(مذہب، ذات پات، مقام وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 505 (بیان، افواہ یا رپورٹ شائع کرنا یا پھیلانا) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس اہلکار کے مطابق، پنجاب پولیس نے بی جے پی لیڈر تیجندر بگا کو آج صبح تقریباً 7 بجے گرفتار کیا ہے۔

Recommended