Categories: قومی

پنجاب پولس نے دہلی بی جے پی لیڈر تجندرپال سنگھ بگا کو کیا گرفتار، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی آمنے سامنے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 06 مئی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پنجاب پولیس نے دہلی بی جے پی لیڈر تجندر پال سنگھ بگا کو گرفتار کر لیا ہے۔ مغربی ضلع کے ایڈیشنل ڈی سی پی پرشانت گوتم کے مطابق، پنجاب پولیس نے دہلی پولیس کو گرفتاری کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ اس وقت پنجاب پولیس کاغذی کارروائی کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل بھی پنجاب پولیس کی ایک ٹیم بگا کے گھر پہنچی تھی۔ بگا نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر قابل اعتراض بیان دینے پر بگا کے خلاف پٹیالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بگا نے اپنے ٹویٹر پر وزیر اعلیٰ کو چیلنج کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا-اروند کیجریوال، اگر آپ کو لگتا ہے کہ جھوٹے مقدمات سے خوفزدہ ہو جائیں گے، تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جتنی طاقت ہے نہ اتنے کیس درج کرو، پھر بھی تمہاری پولس اسی طریقے سے کھولتا رہوں گا۔  بگا کو کیجریوال کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔موہالی پولیس نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے پر تیجندر کے خلاف سائبر سیل میں مقدمہ درج کیا تھا۔ تیجندر پال سنگھ بگا کے خلاف دفعہ 153 -<span dir="LTR">A</span>(مذہب، ذات پات، مقام وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 505 (بیان، افواہ یا رپورٹ شائع کرنا یا پھیلانا) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس اہلکار کے مطابق، پنجاب پولیس نے بی جے پی لیڈر تیجندر بگا کو آج صبح تقریباً 7 بجے گرفتار کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago