’ایج ایپروپرئیٹ فٹنس پروٹوکولس‘ کا پنجابی ورژن لانچ کیا گیا

لوگوں کو صحت سے متعلق امور اور فٹنس کے اصولوں سے باخبر کرنے کے لئے پنجاب کے کھیل کود اور این آر آئی امور کے وزیر جناب رانا گرمیت سنگھ سوڈھی نے آج اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس (این آئی ایس) پٹیالہ کی مہم فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت عمر کے سبھی گروپوں کے لئے ’ایج ایپروپرئیٹ فٹنس پروٹوکولس‘ یعنی عمر کے حساب سے فٹنس سے متعلق آداب کے پنجابی ورژن کا آغاز کیا۔

آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر لانچنگ کی تقریب کے دوران جناب رانا سوڈھی نے کہا کہ یہ کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت (ایم وائی اے اینڈ ایس) کی ایک عظیم پہل ہے اور آج ہم ان پروٹوکولس کا پنجابی ورژن لانچ کررہے ہیں، تاکہ سبھی شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو فٹنس کے اصولوں سے واقف کرایا جاسکے۔ یہ ملک بھر میں فٹنس سے متعلق وسیع معلومات فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ فٹ انڈیا کھیل کود کی وزارت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ایک عظیم مہم ہے، جس کے نام سے ہی سبھی عمر سے متعلق رکھنے والے گروپوں کو فٹنس کی ترغیب ملتی ہے۔ انھوں نے عمر کے حساب سے مخصوص فٹنس پروٹوکولس ڈیزائن کرنے کی کوششوں کی ستائش کی، کیونکہ اس سے سبھی عمر کے لوگوں کو مدد ملے گی کہ وہ ان پروٹوکول پر عمل کریں اور اس کے حساب سے اپنی فٹنس کی سطحوں کی جانچ کریں۔

کابینی وزیر نے یقین دلایا کہ وہ اس تحریک کو پنجاب کے عوام تک لے جائیں گے اور اس پنجابی ورژن سے فٹ انڈیا مشن کو عوام تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ پنجاب نے ہمیشہ کھیل کود کے امور میں بھارت کی قیادت کی ہے اور وہ اس فٹنس مشن میں بھی قائدانہ کردار ادا کرے گا۔ پنجاب کے تقریباً 325 کوچوں اور ایتھلیٹ نے اس لانچنگ پروگرام میں ورچول طریقے سے شرکت کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 ستمبر 2020 کو فٹ انڈیا موومنٹ کی پہلی سال گرہ کے موقع پر ان ایج ایپروپرئیٹ فٹنس پروٹوکولس کو لانچ کیا گیا۔

اس موقع پر کھیل کود اور نوجوانوں سے متعلق خدمات کے پرنسپل سکریٹری کے شیوا پرساد، کھیل کود اور نوجوانوں سے متعلق خدمات کے ڈائریکٹر دیوندر پال سنگھ کھربندا، سینئر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کرنل آر ایس بشنوئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایس اے آئی، این آئی ایس پٹیالہ ریتو پاٹھک بھی موجود تھے۔