Categories: قومی

ایج ایپروپرئیٹ فٹنس پروٹوکولس‘ کا  پنجابی ورژن لانچ کیا گیا

’ایج ایپروپرئیٹ فٹنس پروٹوکولس‘ کا  پنجابی ورژن لانچ کیا گیا

لوگوں کو صحت سے متعلق امور اور فٹنس کے اصولوں سے باخبر کرنے کے لئے پنجاب کے کھیل کود اور این آر آئی امور کے وزیر جناب رانا گرمیت سنگھ سوڈھی نے آج اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس (این آئی ایس) پٹیالہ کی مہم فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت عمر کے سبھی گروپوں کے لئے ’ایج ایپروپرئیٹ فٹنس پروٹوکولس‘ یعنی عمر کے حساب سے فٹنس سے متعلق آداب  کے پنجابی ورژن کا آغاز کیا۔

آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر لانچنگ کی تقریب کے دوران جناب رانا سوڈھی نے کہا کہ یہ کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت (ایم وائی اے اینڈ ایس) کی ایک عظیم پہل ہے اور آج ہم ان پروٹوکولس کا پنجابی ورژن لانچ کررہے ہیں، تاکہ سبھی شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو فٹنس کے اصولوں سے واقف کرایا جاسکے۔ یہ ملک بھر میں فٹنس سے متعلق وسیع معلومات فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ فٹ انڈیا کھیل کود کی وزارت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ایک عظیم مہم ہے، جس کے نام سے ہی سبھی عمر سے متعلق رکھنے والے گروپوں کو فٹنس کی ترغیب ملتی ہے۔ انھوں نے عمر کے حساب سے مخصوص فٹنس پروٹوکولس ڈیزائن کرنے کی کوششوں کی ستائش کی، کیونکہ اس سے سبھی عمر کے لوگوں کو مدد ملے گی کہ وہ ان پروٹوکول پر عمل کریں اور اس کے حساب سے اپنی فٹنس کی سطحوں کی جانچ کریں۔

کابینی وزیر نے یقین دلایا کہ وہ اس تحریک کو پنجاب کے عوام تک لے جائیں گے اور اس پنجابی ورژن سے فٹ انڈیا مشن کو عوام تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ پنجاب نے ہمیشہ کھیل کود کے امور میں بھارت کی قیادت کی ہے اور وہ اس فٹنس مشن میں بھی قائدانہ کردار ادا کرے گا۔ پنجاب کے تقریباً 325 کوچوں اور ایتھلیٹ نے اس لانچنگ پروگرام میں ورچول طریقے سے شرکت کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 ستمبر 2020 کو فٹ انڈیا موومنٹ کی پہلی سال گرہ کے موقع پر ان ایج ایپروپرئیٹ فٹنس پروٹوکولس کو لانچ کیا گیا۔

اس موقع پر کھیل کود اور نوجوانوں سے متعلق خدمات کے پرنسپل سکریٹری کے شیوا پرساد، کھیل کود اور نوجوانوں سے متعلق خدمات کے ڈائریکٹر دیوندر پال سنگھ کھربندا، سینئر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کرنل آر ایس بشنوئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایس اے آئی، این آئی ایس پٹیالہ ریتو پاٹھک بھی موجود تھے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago