Urdu News

راہل گاندھی نے آسام انتخابات کے لیے منشور جاری کیا

راہل گاندھی نے آسام انتخابات کے لیے منشور جاری کیا

 آسام پر آج حملہ ہو رہا ہے ، اس کو روکنے کی ضمانت ہے: راہل

 آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے سابق صدر راہل گاندھی نے آسام اسمبلی انتخابات کے لیے منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ عام لوگوں کے لیے منشور ہے۔ اس میں آسام کی آواز ہے۔ کانگریس کے ہزاروں کارکنوں اور رہنماؤں نے نوجوانوں،کسانوں اور غریب عوام سے بات چیت کرکے اس کی تشکیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پانچ ضمانتیں ہیں۔ یہ آسام کی تاریخ ، زبان اور ثقافت کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں زبان ، ثقافت پر حملہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم ایک ہندوستان کی بات کرتے ہیں۔ جب کہ ہم کہتے ہیں کہ ہندوستان کی زبان اور ثقافت مختلف ہے۔ ان سب کو اپنی جگہ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا انتخابی منشور آسام پر حملہ روکنے کی ضمانت دیتا ہے۔ اس کے لئے میں آسام کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کوئی معمولی الیکشن نہیں ہے۔ آسام پر حملہ روکنے کے لیےیہ الیکشن ہے۔

Recommended