Urdu News

راہل گاندھی کو آج تیسرے دن پھر کرنا ہوگا ای ڈی کے سوالات کا سامنا

کانگریس لیڈر راہل گاندھی

نئی دہلی، 15 جون (انڈیا نیرٹیو)

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بدھ کو مسلسل تیسرے دن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سوالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نیشنل ہیرالڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں راہل سے پیر اور منگل کو پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ انہیں بدھ کو دوبارہ بلایا گیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے منگل کو راہل سے 11 گھنٹے سے زیادہ پوچھ تاچھ کی۔ راہل گاندھی منگل کی رات تقریباً 11:30 بجے اے پی جے عبدالکلام روڈ پر واقع ای ڈی کے ہیڈکوارٹر سے باہر آئے۔ وہ صبح 11.05 بجے یہاں پہنچے تھے۔ ان کی بہن اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ تھیں۔

ای ڈی حکام کے مطابق، قانونی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد صبح 11.30 بجے راہل گاندھی سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی۔ تقریباً چار گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعد راہل گاندھی تقریباً 3.30 بجے باہر آئے اور ایک گھنٹے کے بعد دوبارہ ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ اس سے قبل پیر کو بھی ان سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔

راہل گاندھی کے سوال پر پوری کانگریس حملہ آور ہے۔ عہدیدار اور کارکنان اس کی شدید مخالفت کررہے ہیں۔ اس کے پیش نظر دہلی پولیس نے بدھ کی صبح اکبر روڈ کے قریب بیریکیڈنگ کر دیں۔ اس کے علاوہ علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

Recommended