Categories: قومی

راہل گاندھی کی حکومت سے مہاجر مزدوروں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے کی اپیل

راہل گاندھی کی حکومت سے مہاجر مزدوروں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے کی اپیل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز لاک ڈاؤن کی وجہ سے وطن واپس جانے پر مجبورمہاجر محنت کشوں کے ساتھ ذمہ داری سے نمٹنے کی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مالی پریشانی نہ ہو لہذا ان کے بینک اکاؤنٹس میں چھ ہزار روپےفوری طور پر جمع کرائے جانے چاہیے۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’مہاجر کارکن ایک بار پھر ہجرت کر رہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں مرکزی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کرائے۔ لیکن کورونا پھیلانے کے لیےعوام کو قصوروار قرار دینے والی سرکار کیا ایسا عوامی امدادی قدم اٹھائے گی ؟‘‘

کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ حکومت حزب اختلاف کے رہنماؤں کی بات نہیں سنتی ہے اور ان کی تجاویز کا مذاق اڑاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال فروری میں جب مسٹر گاندھی نے کورونا وبا کے بارے میں متنبہ کیا تھا تو حکومت نے پہلے ان کا مذاق اڑایا اور ’نمستے ٹرمپ‘ مناکر مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت کو زبردستی گرادیا۔ پھر بغیر بتائے مہلک لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن انتظامات کئے بغیر غریب مزدوروں کا کیا بنے گا… حکومت نے ایک بار پھر نہیں سنی اور اس کے نتیجے میں ملک کو آزادی کے بعد سب سے بڑا انسانی المیہ دیکھنے کو ملا۔ کانگریس نے مہاجر مزدوروں کے لیے ریلوے کا کرایہ جمع کرایا اور بسوں کا انتظام کیا تو پہلے اس کا مذاق اڑایا گیا اور پھر کہیں ریلوے کا انتظام کیا گیا۔

ترجمان نے الزام لگایا کہ گزشتہ ایک سال میں عوام کو کورونا ٹیکس کے نام پر لوٹا گیا لیکن نہ ہی اسپتال ، نہ ڈاکٹروں ، نہ ہی وینٹی لیٹر ، نہ ویکسین ، نہ دوائیں اور نہ ہی 6000 روپے کی رقم اکاؤنٹ میں جمع کروائی گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago