Categories: عالمی

پاکستان میں تشدد کے دوران فرانس نے 15 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا

پاکستان میں تشدد کے دوران فرانس نے 15 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا

پیرس / اسلام آباد ، 20 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے ٹی ایل پی کارکنوں کے احتجاج کے بعد بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر فرانس نے اپنے 15 سفارت کاروں کو پاکستان سے واپس بلا لیا ہے۔

حضرت محمد کے کارٹون سے لے کرفرانس میں اہانت رسول مختلف واقعات سے ناراض ٹی ایل پی کے ذریعہ گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان میں تشددجاری ہے۔ ٹی ایل پی کامطالبہ ہے وہ فرانسیسی سفارت کار کوپاکستان سے باہرنکالے اور پاکستان فرانس سے سبھی تعلقات ختم کرے ۔

پاکستان نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اس تشدد میں ملوث تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس معاملے میں تحریک لبیک ( ٹی ایل پی)کے احتجاج کے بعد اس کے مرکزی کردار مولانا سعد رضوی کو گرفتار کرلیاگیا تھا۔ تاہم ، مولانا سعد کی گرفتاری کے بعد ، معاملہ اور بڑھتا گیا۔ اس تشدد سے جہاں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ، وہیں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

تین دن کے پرتشدد مظاہروں کے بعد 15 سفارت کار ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں یاجانے کی تیاری میں ہیں۔فرانسیسی اخبار لی فگارو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے جمعرات کو فرانس نے اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو عارضی طور پر پاکستان چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ حکومت کے ذریعہ یہ مشورہ پاکستان میں فرانس کے خلاف پرتشدد احتجاج کے بعد دیا گیا تھا۔

فرانس نے پاکستان میں پُرتشدد مظاہروں اور جھڑپوں کے پیش نظر اپنے 15 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا

فرانس نے پاکستان میں ایک ممنوعہ گروپ کے ذریعہ پُرتشددمظاہروں اور جھڑپوں کے پیش نظر وہاں سے اپنے 15 سفارتکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ پاکستان حکومت نے گروپ کے ذریعہ ملک میں مسلسل تین دن تک پُرتشدد مظاہرے کرنے اور حکام کو چیلنج کیے جانے کے بعد جمعرات کو انسداد دہشت گردی قانون کے تحت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تحریک لبیک پاکستان،TLPکےحامیوں کے ساتھ جھڑپ میں کم سے کم دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک فرانسیسی اخبارLe Figaroکے مطابق فرانس کے 15 سفارت کار، جن میں زیادہ تر سکریٹریز اور اپنے اپنے محکموں کے سربراہ شامل ہیں، یا تو پہلے ہی پاکستان چھوڑ چکے ہیں یا اگلے چند دن میں پیرس روانہ ہو جائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago