Urdu News

راہل گاندھی کے بیان پرسندھیا نے توڑی خاموشی، دیا کرارا جواب

راہل گاندھی کے بیان پرسندھیا نے توڑی خاموشی، دیا کرارا جواب


راہل گاندھی کے بیان پرسندھیا نے توڑی خاموشی، دیا کرارا جواب

بھوپال، 9 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کے ذریعہ بی جے پی لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا کو لے کر دئے بیان پر سیاست تیزہوگئی ہے۔بی جے پی لیڈران راہل گاندھی کے بیان پر پلٹ وار کر رہے ہیں۔وہیں اس درمیان جیوتی رادتیہ سندھیا نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے راہل گاندھی کو کرارا جواب دیا ہے۔

راہل گاندھی کو جواب دیتے ہوئے جیوتی رادتیہ سندھیا نےکہا کہ اتنی فکر راہل جی کو اب ہے، کاش یہ تب ہوتی جب میں کانگریس میں تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ اب اس بارے میں مجھے اور کچھ نہیں کہنا ہے۔ اس سے پہلے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھی راہل گاندھی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس کو سمجھ میں آگیا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس سندھیا کے بغیر صفر ہے۔ اب اگر سندھیا کی اتنی فکر ہے تو پھر ایک تجربہ کرکے راجستھان میں سچن پائلٹ کو وزیر اعلیٰ بنا دیں۔

بتا دیں کہ سندھیا نے 18 سال کانگریس میں رہنے کے بعد مارچ 2020 میں پارٹی کے خلاف بغاوت کر کے بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔ انہوں نےمدھیہ پردیش میں کانگریس کی کمل ناتھ حکومت بھی گرا دی تھی۔ تب کانگریس کے تقریباً 22 ممبران پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔

 اسی پر پیر کو راہل گاندھی نے کانگریس یوتھ ونگ کے ایک پروگرام میں کانگریس تنظیم کی اہمیت بتانے کے لیے کہا تھا کہ جیوتی رادتیہ سندھیا اگر کانگریس میں ہوتے تو وہ سی ایم بن سکتے تھے، لیکن اب بی جے پی میں وہ بیک بینچر بن گئے ہیں۔ بی جے پی میں رہتے جیوتی سندھیا کبھی وزیر اعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے، اس کے لیے انہیں واپس کانگریس میں لوٹنا پڑے گا۔

راہل گاندھی کے بیان پر نروتم کا پلٹ وار، کہا ، غلطی سدھارنا چاہتے ہیں تو سچن پائلٹ کو سی ایم بنا دیں

کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’سندھیا کانگریس میں وزیر اعلیٰ بن سکتے تھے، لیکن بی جے پی میں جاکر وہ بیک بینچر ہوگئے ہیں۔ راہل گاندھی کے ذریعہ جیوتی رادتیہ سندھیا کو لے کر دئے بیان پر ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے پلٹ وار کیا ہے۔ وزیر نروتم مشرا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلدی راہل گاندھی کو یاد آیا کہ بغیر سندھیا کے ایم پی میں کانگریس صفر ہے۔

وزیر نروتم مشرا نے منگل کو میڈیا سے بات چیت میں راہل گاندھی کے بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کو اب سمجھ آیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں سندھیا جی کے بغیر کانگریس صفر ہے۔ اگر وہ اپنی غلطی سدھارنا چاہتے ہیں تو راجستھان میں سچن پائلٹ کو وزیر اعلیٰ بنا دیں۔ مدھیہ پردیش میں 2018 کے اسمبلی انتخابات میں سندھیا جی کا چہرا دکھا کر ووٹ مانگنے اور وزیر اعلیٰ کسی اور کو بنا دیا جو لوگ دو سال میں کانگریس کا قومی صدر نہیں بنا پائے وہ وزیر اعلیٰ بنانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ کانگریس پر طنز کرتے ہوئے وزیر نروتم مشرا نے کہا کہ 15 دن میں قرض معاف کر دیں گے نہیں تو وزیر اعلیٰ بدل دیں گے، نہیں بدلا تو ہم نے بدل دیا۔ سپلیمینٹری بجٹ پر کانگریس کے الزمات پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس تو یہی کہے گی، لیکن ہمیں اس کی فکر نہیں۔ ہمیں تو فکر ہے بازار کیا کہہ رہا ہے۔

Recommended