Urdu News

ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے ریلوے پروٹیکشن فورس کے ہونہار،ممتاز اور بہادر اراکین کو اعزاز سے نوازا

ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو

 

دہلی کے وگیان بھون میں 27 مئی 2022 کو ایک شاندار رسم تفویض  منعقد ہوئی ۔ریلوے کے وزیر جناب اشنوی ویشنو نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور آر پی ایف کے 104 اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا گیا،جن میں سال 2019,2020 اور 2021 کےلئے معزز صدر جمہوریہ کی جانب سے   بہادری کے لئے  صدر جمہوریہ کا تمغہ،شاندار  خدمات کےلئے پولیس تمغہ،امتیازی خدمات  کے لئے  صدرجمہوریہ کا پولیس تمغہ اور جیون رکشا سیریز  کے تمغوں سے نوازا گیا۔ معزز مہمانوں کے طور پر ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او ،جناب وی کے تریپاٹھی ،حکومت ہند میں قومی سلامتی کے نائب مشیر جناب راجیندر کھنہ  اور دہلی کے کمشنر آف پولیس جناب راکیش استھانہ نے  اس تقریب میں چار چاند لگائے۔

یہ ایک بہت ہی خوبصورت لمحہ تھا ،جب آنجہانی  جناب جگبیر سنگھ کی اہلیہ  محترمہ سنیتا دیوی  وزیر موصوف سے اعزازحاصل کرنے کےلئے ڈائس پر پہنچیں۔ان کے شوہر آنجہانی جناب جگبیر سنگھ نے آدرش نگر  آزاد پور ریلوے سیکشن کے درمیان ریلوے ٹریک پر چار بچوں کی جانیں  بچاتے ہوئے اپنا فرض دیتے ہوئے اپنی  جان قربان کردی تھی۔ بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں  نے اپنے فرض سے آگے بڑھ کر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ان بچوں کی جان بچائی۔ ان کی قربانی کے لیے، انھیں بعد از مرگ بہادری کےلئے  صدر جمہوریہ پولیس تمغہ کے ساتھ ساتھ جیون رکھشا میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔

آر پی ایف  کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنی افتتاحی تقریر میں ،آر پی ایف  ریلوے کے اثاثوں کا تحفظ کرنے والی فورس  سے ہمدردی اور جوش کے جذبے کے ساتھ مسافروں  کی مدد کرنے والے ایک یونٹ کی شکل لینے کے بارے میں بتایا۔انہوں نےمسافروں کے تحفظ اور ان کی مدد ،بچوں کے تحفظ،انسانی اسمگلنگ ،ٹیکنولوجی کے استعمال  اور کمیونٹی تک رسائی کے میدان میں  آر پی ایف  کی متعدد کامیابیوں  اور پہلوں کی نشاندہی کی۔انہوں نے  ‘‘سیوا ہی سنکلپ’’ کے مقصد کے ساتھ فورس  کی خدمات  کی سمت کی وضاحت کی۔انہوں نے عوام کو ریل سفر کے دوران محتاط رہنے  اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ آر پی ایس سے رابطہ کریں تاکہ ان کی مدد کرنے میں آر پی ایف  کو مدد مل سکے۔

تقریب کے دوران،وزیر موصوف نے آر پی ایف جرنل،آر پی ایف ٹریننگ مینوئل  اور آر پی ایف ڈرل  مینوئل   جاری کیا۔ ملک بھر میں سی سی ٹی وی سسٹمز کے ذریعے ملک گیر نگرانی، تجزیہ اور نگرانی کے لیے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ، جو کہ ڈی جی/ آر پی ایف کے کنٹرول اور نگرانی میں مرکزی طور پر کام کرے گا،کا سنگ بنیاد  عزت مآب وزیر نے رکھا۔سی آر آئی ایس  کے ذریعہ تیار کردہ  ایک وقف شدہ آر پی ایف ویب سائٹ  کا افتتاح عزت مآب وزیر اعظم کے امیج مینجمنٹ اور سافٹ اسکلز  کو فروغ دینے کے وژن کے مطابق کیا گیا۔ اکیلے سفر کرنے والی خواتین مسافروں کی حفاظت کے لیے  میری سہیلی آر پی ایف کا ایک اقدام ہے۔ میری سہیلی ماڈیول سی آر آئی ایس  کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، اور وزیر نے اس کا افتتاح کیا ہے،آر پی ایف بہتر تال میل اور نگرانی کے لیے میدان میں میری سہیلی ٹیموں کی مدد کرے گا۔آر پی ایف کی طرف سے کئے جا رہے کام کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، ایک وقف یوٹیوب چینل کا افتتاح کیا گیا۔ خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیٹل فٹیگ  ڈریس ، ایک اضافی یونیفارم جس کا مقصد ، فورس کی تاثیر اور فورس کے اہلکاروں میں اعتماد کا جذبہ پیدا کرنا ہے،کو بھی وزیر موصوف نے لانچ کیا۔ آر پی ایف ایک عظیم تنظیم ہے اور اس کی شاندار تاریخ کو ظاہر کرنے اور ساتھی اہلکاروں کے درمیان بھائی چارے اور ہم آہنگی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے، ایک تھیم سانگ، آر پی ایف امرت گیت کو وزیر نے آر پی ایف کے لیے وقف کیا تھا۔ تھیم سانگ جناب  آش کرن اٹل نے لکھا تھا جس کی موسیقی نتن شنکر نے بنائی  تھی اور اسے بالی ووڈ کے معروف گلوکار جناب  جاوید علی نے بھرپور انداز میں پیش کیا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا، بہادری کے تمغے، جیون رکھشا میڈل، پی پی ایم اور آئی پی ایم حاصل کرنے والوں کی تعریف کی۔ عزت مآب ریلوے کے وزیر نے ریلوے کی تبدیلی  جو کہ قوم کی تبدیلی کی بھی بنیاد ہے ،کے لیے معزز وزیر اعظم کے عزائم کا اشتراک کیا۔

انہوں نے ریلوے کی تبدیلی کے لیےانتیودیا، ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال ، سرمایہ کاری، ادارہ جاتی  تنظیم نو اور فیلڈ اکائیوں کو بااختیار بنانا جیسے پانچ بنیادی عناصر پر روشنی ڈالی۔

وزیر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پانچ  عناصر کے اس فریم ورک میں آر پی ایف  کا کردار بہت اہم ہے، کیونکہ آر پی ایف  عوام کے ساتھ اس کے انٹرفیس کی وجہ سے منفرد مقام رکھتا ہے۔ وزیر نے یہ بھی اشارہ کیا کہ "سبکا پریاس" کے ذریعے ریلوے سکیورٹی  کو مضبوط کیا جائے گا۔

وزیر نےاشارہ کیا کہ  مختص کیپٹل انویسٹمنٹ کی فراہمی سے آر پی ایف میں ایک ٹرانسفارمیشنل تبدیلی آئے گی۔ سکیورٹی  کی منصوبہ بندی کو پراجیکٹ پلاننگ کا لازمی حصہ بنایا جائے گا۔ گتی شکتی ڈائریکٹوریٹ میں آر پی ایف افسران کی بھی نمائندگی ہوگی۔معزز  وزیر نے  جگادھری، ہریانہ میں آر پی ایف  کمانڈو (سی او آر اے ایس) ٹریننگ سینٹر قائم کرنے کے لیے 30 کروڑروپے  کی منظوری  کا بھی اعلان کیا۔

Recommended