Urdu News

پارسل کی ٹریکنگ کے لئے اب ہر کھیپ پر بارکوڈنگ کا نظم

Railway Parcel Management System undergoes total transformation

  بھارتی ریلوے کی پارسل خدمات چھوٹی کھیپوں کو اسٹیشنوں کے وسیع نیٹورک پر پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔ چھوٹے پیشہ ور اور تاجر (بالخصوص چھوٹے شہروں اور قصبوں میں) بڑے شہروں اور پیداواری مراکز سے اپنے مال وغیرہ کو تیز، بھروسے مند اور سستے طریقے سے اپنے کاروباری مقام تک ڈھلائی کے لئے ان خدمات کا استعمال کررہے ہیں۔ عام آدمی گھریلو سامان، فرنیچر، دوپہیہ گاڑیوں وغیرہ کی ڈھلائی وغیرہ کے لئے بھی ان خدمات کا استعمال کرتے ہیں، جس کے لئے پارسل خدمات ڈھلائی کا واحد آسان ذریعہ ہیں۔

پارسل کے لئے چارج کا تعین صرف وزن اور مقدار کی بنیاد پر ہوتا ہے نہ کہ سامان کی نوعیت کی بنیاد پر۔

پارسل بندوبست نظام کی جدید کاری:

پارسل بندوبست نظام کی کمپیوٹر کاری کو 84 مقامات سے مرحلہ-II میں اضافی 143 مقامات اور مرحلہ-III میں 523 مقامات تک بڑھایا جارہا ہے۔ یہ پارسل نظام میں درج ذیل خصوصیات کا اضافہ کرے گا:

  • پارسل بندوبست نظام کی پبلک ویب سائٹ www.parcel.indianrail.gov.in پر یوزر فرینڈلی انٹرفیس کو بہتر بنانا۔
  • پی ایم ایس میں پارسل اسپیس کے لئے 120 دنوں کی پیشگی بکنگ کی سہولت کو شامل کیا جارہا ہے۔
  • پی ایم ایس ویب سائٹ پر آن لائن ای- فارورڈنگ نوٹ ماڈیول پر پارسل کے لئے خالی جگہ کی دستیابی دکھانا۔
  • رجسٹرڈ صارفین کو تخمینہ کرایہ کے ساتھ آن لائن فارورڈنگ نوٹ بنانے کی سہولت دینا۔
  • کمپیوٹرائزڈ کاؤنٹر اور کھیپ کے وزن کو خودکار طریقے سے درج کرنے والے الیکٹرانک کانٹے کے ذریعہ پارسل دفتر میں پارسل / سامان کی بکنگ۔
  • ہاتھوں میں رکھے جانے موبائل ڈیوائس سے بارکوڈ کی اسکیننگ کے ذریعہ جی پی آر ایس نیٹورک ٹرانسمیشن کے توسط سے صورت حال کی تازہ کاری کے لئے ہر کھیپ پر بارکوڈنگ۔
  • پارسل بکنگ سے لے کر چڑھانے، اتارنے اور پہنچانے تک ہر مرحلہ میں صارفین (بھیجنے والے اور حاصل کرنے والے) کو بکنگ کے وقت دیے گئے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس۔
  • پارسل ویب سائٹ www.parcel.indianrail.gov.in کے توسط سے پیکیج کی ٹریکنگ، اینڈرائیڈ پلیٹ فارم پر موبائل اپلی کیشن پارسل ٹریفک سے نمٹنے کے لئے غیر پی ایم ایس اسٹیشنوں سے لوڈنگ / اَنلوڈنگ اور ریوینیو ڈیٹا بھیجنے کی سہولت کے لئے اینڈرائیڈ پر مبنی نیا اپلی کیشن۔
  • رجسٹرڈ اخباروں اور رسالوں کے لئے مینی فیسٹ کی آن لائن تیاری کی خاطر فریٹ سسٹم لیجر اکاؤنٹنگ (ایف ایس ایل اے) ماڈیول۔
  • آن لائن مینی فیسٹ کی تیاری اور لیز ہولڈرس کے رجسٹریشن کے لئے طویل مدتی / قلیل مدتی لیز ماڈیول۔
  • بکنگ کے وقت جی ایس ٹی این پورٹل کے ذریعہ بھیجنے والے کے آن لائن جی ایس ٹی این کی توثیق۔

ریلوے بورڈ کی ہدایات کے مطابق، پارسل بندوبست نظام کی مستقبل میں جدید کاری / بہتری کے لئے میسرز کیو سی آئی کو نظام کے مطالعہ اور صارفین کے فیڈبیک اور اس شعبہ کے نئے رجحانات کی بنیاد پر آگے دیگر مشورے دینے کے لئے جوڑا گیا ہے۔ بھارتی ریلوے کی پارسل خدمات چھوٹی کھیپوں کو اسٹیشنوں کے وسیع نیٹورک پر پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔ چھوٹے پیشہ ور اور تاجر (بالخصوص چھوٹے شہروں اور قصبوں میں) بڑے شہروں اور پیداواری مراکز سے اپنے مال وغیرہ کو تیز، بھروسے مند اور سستے طریقے سے اپنے کاروباری مقام تک ڈھلائی کے لئے ان خدمات کا استعمال کررہے ہیں۔ عام آدمی گھریلو سامان، فرنیچر، دوپہیہ گاڑیوں وغیرہ کی ڈھلائی وغیرہ کے لئے بھی ان خدمات کا استعمال کرتے ہیں، جس کے لئے پارسل خدمات ڈھلائی کا واحد آسان ذریعہ ہیں۔

پارسل کے لئے چارج کا تعین صرف وزن اور مقدار کی بنیاد پر ہوتا ہے نہ کہ سامان کی نوعیت کی بنیاد پر۔

پارسل بندوبست نظام کی جدید کاری:

پارسل بندوبست نظام کی کمپیوٹر کاری کو 84 مقامات سے مرحلہ-II میں اضافی 143 مقامات اور مرحلہ-III میں 523 مقامات تک بڑھایا جارہا ہے۔ یہ پارسل نظام میں درج ذیل خصوصیات کا اضافہ کرے گا:

  • پارسل بندوبست نظام کی پبلک ویب سائٹ www.parcel.indianrail.gov.in پر یوزر فرینڈلی انٹرفیس کو بہتر بنانا۔
  • پی ایم ایس میں پارسل اسپیس کے لئے 120 دنوں کی پیشگی بکنگ کی سہولت کو شامل کیا جارہا ہے۔
  • پی ایم ایس ویب سائٹ پر آن لائن ای- فارورڈنگ نوٹ ماڈیول پر پارسل کے لئے خالی جگہ کی دستیابی دکھانا۔
  • رجسٹرڈ صارفین کو تخمینہ کرایہ کے ساتھ آن لائن فارورڈنگ نوٹ بنانے کی سہولت دینا۔
  • کمپیوٹرائزڈ کاؤنٹر اور کھیپ کے وزن کو خودکار طریقے سے درج کرنے والے الیکٹرانک کانٹے کے ذریعہ پارسل دفتر میں پارسل / سامان کی بکنگ۔
  • ہاتھوں میں رکھے جانے موبائل ڈیوائس سے بارکوڈ کی اسکیننگ کے ذریعہ جی پی آر ایس نیٹورک ٹرانسمیشن کے توسط سے صورت حال کی تازہ کاری کے لئے ہر کھیپ پر بارکوڈنگ۔
  • پارسل بکنگ سے لے کر چڑھانے، اتارنے اور پہنچانے تک ہر مرحلہ میں صارفین (بھیجنے والے اور حاصل کرنے والے) کو بکنگ کے وقت دیے گئے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس۔
  • پارسل ویب سائٹ www.parcel.indianrail.gov.in کے توسط سے پیکیج کی ٹریکنگ، اینڈرائیڈ پلیٹ فارم پر موبائل اپلی کیشن پارسل ٹریفک سے نمٹنے کے لئے غیر پی ایم ایس اسٹیشنوں سے لوڈنگ / اَنلوڈنگ اور ریوینیو ڈیٹا بھیجنے کی سہولت کے لئے اینڈرائیڈ پر مبنی نیا اپلی کیشن۔
  • رجسٹرڈ اخباروں اور رسالوں کے لئے مینی فیسٹ کی آن لائن تیاری کی خاطر فریٹ سسٹم لیجر اکاؤنٹنگ (ایف ایس ایل اے) ماڈیول۔
  • آن لائن مینی فیسٹ کی تیاری اور لیز ہولڈرس کے رجسٹریشن کے لئے طویل مدتی / قلیل مدتی لیز ماڈیول۔
  • بکنگ کے وقت جی ایس ٹی این پورٹل کے ذریعہ بھیجنے والے کے آن لائن جی ایس ٹی این کی توثیق۔

ریلوے بورڈ کی ہدایات کے مطابق، پارسل بندوبست نظام کی مستقبل میں جدید کاری / بہتری کے لئے میسرز کیو سی آئی کو نظام کے مطالعہ اور صارفین کے فیڈبیک اور اس شعبہ کے نئے رجحانات کی بنیاد پر آگے دیگر مشورے دینے کے لئے جوڑا گیا ہے۔

Recommended