Urdu News

راجا پاکسے نے سری لنکا کو اقتصادی مدد فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم مودی کا ادا کیا شکریہ، انسانی بنیاد پرامداد ہندوستانی روایات کا حصہ

راجا پاکسے نے سری لنکا کو اقتصادی مدد فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم مودی کا ادا کیا شکریہ

کولمبو ،25مارچ

سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے اپنے ملک کو اقتصادی ترقی میں مدد اور قرض کی سہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ راجا پاکسے نے مزید کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ہندوستانی حکومت سری لنکا کی ترقی پر خصوصی توجہ دے گی۔ ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق  ہندوستان کی طرف سے یہ مالی امداد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قریبی پڑوسی سری لنکا کو بجلی کی بندش اور خوراک اور ضروری اشیا کی قلت کے ساتھ شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔

سری لنکا نے جمعرات کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی خریداری کے لیے ہندوستان کے ساتھ  1 بلین  امریکی ڈالر کےکریڈٹ لائن پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور سری لنکا کی حکومت کے درمیان سری لنکا کے وزیر خزانہ باسل راجا پاکشا کے دو روزہ دورہ ہندوستان کے دوران دستخط کیے گئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سارک کمیونٹی کے اندر اپنے قریبی پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بنیادیں رکھی گئی ہیں۔

اگرچہ ہندوستان نے ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، لیکن پاکستان جیسے پڑوسیوں نے چینی حکومت کے قرضوں کے جال میں مزید پھنسنے کے لیے ان کوششوں کو مسترد کردیا۔ جب کہ سری لنکا نے بھی چین کے ساتھ اسی طرح کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

Recommended