Urdu News

راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی کی تاریخ رقم کر رہا ہے، آپ کی کیا رائے ہے؟

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

لکھنؤ، 05 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کی تمام ریاستوں کے مرکزی شہری ترقی کے وزرا  کو اپنے پارلیمانی حلقہ لکھنؤ میں خوش آمدید کہا۔ اندرا گاندھی پرتتشٹھان میں منعقد تین روزہ اربن کانکلیو کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ کنکلیو ملک اور ریاست کے شہروں کی ترقی میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی ترقی کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہے ہیں۔ میں نہ صرف پراعتماد ہوں بلکہ مجھے یقین ہے کہ ان کا خواب سچ ہو گا۔ شہروں کی مجموعی ترقی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہو رہی ہے۔ زلزلے کے بعد سورت جیسے شہر کا چہرہ بدلنے میں نریندر مودی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں سمراٹ ہرش وردھن کا قنوج اور بھگوان شیو کا شہر کاشی ہمیں اس دور کی یاد دلاتا ہے۔ مرکز میں نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں شہری ترقی کی رفتار تیز سے تیزتر ہو تی جا رہی ہے۔ سوچھ بھارت، امرت یوجنا جیسی اسکیمیں حکومت کی نیت کی عکاس ہیں۔ لکھنؤ اپنی تہزیب کے لیے جانا جاتا ہے۔ آج لکھنؤ بھی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ یہ کانفرنس ملک بھر میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کی تعریف کی

قبل ازیں، مرکزی شہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اترپردیش تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ 2014 سے قبل ریاست میں صرف چار ہوائی اڈے تھے۔ اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد آٹھ ہوائی اڈے ہیں۔ کشی نگر کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ تیار ہے۔ اجودھیا میں بھی ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے کام کرنا ہوگا۔ زمین کے حصول کا کام جاری ہے۔ اترپردیش میں ہوائی رابطہ مضبوط کرنے کے لیے 2 ہزار کروڑ روپے کا اضافی انتظام کیا گیا ہے۔

سابقہ ایس پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس وقت پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت صرف 20 ہزار گھر بنائے گئے تھے، لیکن وزیر اعلیٰ یوگی نے یہ اعداد و شمار 20 لاکھ تک پہنچا دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں شہری سرمایہ کاری کانگریس حکومت کے مقابلے میں سات گنا زیادہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 2004 سے 14 کے درمیان شہری سرمایہ کاری ایک کروڑ 57 لاکھ تھی وہ 2015 سے 2021 کے درمیان بڑھ کر 11 کروڑ 83 لاکھ ہو گئی۔

Recommended