Urdu News

راج ناتھ نے سویڈش کمپنیوں سے دفاعی راہداریوں میں سرمایہ کاری کی گزارش

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

راج ناتھ نے سویڈش کمپنیوں سے دفاعی راہداریوں میں سرمایہ کاری کی گزارش

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سویڈش کمپنیوں سے اترپردیش اور تمل ناڈو میں تعمیر دفاعی راہداریوں میں سرمایہ کاری کرنے کی گزارش کی ہے مسٹر سنگھ نے منگل کے روز وزارت دفاع کے زیر اہتمام سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز اور سویڈش ڈیفنس اینڈ ڈیفنس انڈسٹری کے زیر اہتمام ایک ویبنار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ ویبنار میں سویڈن کے وزیر دفاع پیٹر ہلٹویسٹ ، سویڈن میں ہندوستانی سفیر تنما لال ، ہندوستان میں سویڈش سفیر کے مولن اور سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار نے بھی ویبنار میں شرکت کی۔

وزیر دفاع نے حکومت کی طرف سے دفاعی شعبے اور اصلاحاتی عمل میں اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دفاعی شعبے میں گھریلو اور دوسرے ممالک کی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی خود انحصار ہندوستان مہم کا مقصد 'میک ان انڈیا' اور ' میک فور ورلڈ ' دونوں ہے۔ دفاعی شعبے کا مقصد سستی اور معیاری مصنوعات تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سویڈش کمپنیاں اترپردیش اور تمل ناڈو کے دفاعی راہداریوں میں سرمایہ کاری کا آغاز کریں کیوں کہ وہاں کی ریاستی حکومتیں سرمایہ کاری کے لئے بہت سے مراعات دے رہی ہیں اور ان ریاستوں میں ہنر مند افرادی قوت بھی موجود ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دفاعی شعبے میں ہندوستان اور سویڈن کے مابین مضبوط شراکت داری کی بے پناہ امکانات ہیں۔اس موقع پر دونوں ممالک کے اداروں کے مابین دوطرفہ دفاعی صنعت تعاون بڑھانے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔

Recommended