سبھی شہریوں کے لئے با وقار زندگی اور رہن سہن میں آسانی کی حکومت کی پالیسی اور مسلح افواج کے تئیں انسانی ہمدردی کے اظہار میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سابق فوجیوں کے یتیم بچوں کے لئے مالی امداد کو 1000 روپئے ماہانہ سے بڑھا کر 3000 روپئے ماہانہ کرنے کو منظوری دی ہے ۔ اس سے یتیم بچے عزت و وقار کے ساتھ ایک بہتر زندگی گزار سکیں گے ۔
کیندریہ سینک بورڈ ( کے ایس بی ) یہ اسکیم چلاتا ہے ، جس کے لئے رکشا منتری ایکس سروس مین ویلفیئر فنڈ ( آر ایم ای ڈبلیو ایف ) کی طرف سے فنڈ فراہم کیا جاتا ہے ۔ یہ مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ کا ذیلی فنڈ ہے ۔ موجودہ اسکیم ، اُن یتیم بچوں کے لئے ہے ، جو کسی بھی سابق فوجی کے جائز اولاد ہوں اور لڑکوں کے معاملے میں عمر 21 سال سے کم ہو یا غیر شادی شدہ لڑکی ہو ۔ اس اسکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لئے درخواستیں متعلقہ ضلع سینک بورڈ ( زیڈ ایس بی ) کی طرف سے بھیجی جائیں گی ۔