قومی

رکشا منتری نےڈیفنس ایکسپو میں تنزانیہ کی اپنی ہم منصب کو مدعو کیا

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے 26 اگست، 2022 کو نئی دہلی میں تنزانیہ کی وزیر دفاع اور قومی سروس ڈاکٹر اسٹرگومینا لارنس ٹیکس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ میٹنگ کے دوران دو طرفہ، علاقائی اور دفاعی صنعتی تعاون سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء نے فوج سے فوج کے درمیان موجودہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور دفاعی صنعت کے تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پانچ سالہ مستقبل کا روڈ میپ تیار

دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے . کے لیے پانچ سالہ مستقبل کا روڈ میپ تیار کرنے . اور تنزانیہ میں اگلی مشترکہ دفاعی تعاون میٹنگ جلد از جلد منعقد کرنے کے لیے. ٹاسک فورس کے قیام پر اتفاق کیا۔ رکشا منتری نے تنزانیہ کی اپنی ہم منصب کو ہند-افریقہ دفاعی مذاکرات اور ڈیفنس ایکسپو میں بھی مدعو کیا.  جو کہ گجرات کے گاندھی نگر میں 18 سے 22 اکتوبر، 2022 کے درمیان منعقد ہونے والا ہے۔

دو طرفہ میٹنگ سے قبل

دن میں اس سے قبل، تنزانیہ کی وزیر دفاع اور قومی سروس نے نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا.  اور یادگار پر پھول چڑھا کر شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب راجناتھ سنگھ کے ساتھ ان کی دو طرفہ میٹنگ سے قبل انہیں رسمی گارڈ آف آنر سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر ٹیکس ہندوستانی دفاعی صنعتوں کے ساتھ بات چیت.  کے لیے حیدرآباد روانہ ہونے سے پہلے وارگیمنگ ڈیولپمنٹ سنٹر اور انفارمیشن فیوژن سنٹر – بحر ہند کا خطہ کا دورہ کریں گی۔رکشا منتری راجناتھ سنگھ

ہندوستان کی طاقت سے ہوئی پاکستان کے ساتھ جنگ بندی: راجناتھ سنگھ

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago