رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے 26 اگست، 2022 کو نئی دہلی میں تنزانیہ کی وزیر دفاع اور قومی سروس ڈاکٹر اسٹرگومینا لارنس ٹیکس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ میٹنگ کے دوران دو طرفہ، علاقائی اور دفاعی صنعتی تعاون سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء نے فوج سے فوج کے درمیان موجودہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور دفاعی صنعت کے تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پانچ سالہ مستقبل کا روڈ میپ تیار
دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے . کے لیے پانچ سالہ مستقبل کا روڈ میپ تیار کرنے . اور تنزانیہ میں اگلی مشترکہ دفاعی تعاون میٹنگ جلد از جلد منعقد کرنے کے لیے. ٹاسک فورس کے قیام پر اتفاق کیا۔ رکشا منتری نے تنزانیہ کی اپنی ہم منصب کو ہند-افریقہ دفاعی مذاکرات اور ڈیفنس ایکسپو میں بھی مدعو کیا. جو کہ گجرات کے گاندھی نگر میں 18 سے 22 اکتوبر، 2022 کے درمیان منعقد ہونے والا ہے۔
دو طرفہ میٹنگ سے قبل
دن میں اس سے قبل، تنزانیہ کی وزیر دفاع اور قومی سروس نے نیشنل وار میموریل کا دورہ کیا. اور یادگار پر پھول چڑھا کر شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب راجناتھ سنگھ کے ساتھ ان کی دو طرفہ میٹنگ سے قبل انہیں رسمی گارڈ آف آنر سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر ٹیکس ہندوستانی دفاعی صنعتوں کے ساتھ بات چیت. کے لیے حیدرآباد روانہ ہونے سے پہلے وارگیمنگ ڈیولپمنٹ سنٹر اور انفارمیشن فیوژن سنٹر – بحر ہند کا خطہ کا دورہ کریں گی۔رکشا منتری راجناتھ سنگھ
ہندوستان کی طاقت سے ہوئی پاکستان کے ساتھ جنگ بندی: راجناتھ سنگھ