نئی دہلی، 8/ اپریل 2022 ۔ مسلح افواج کے عملے کی بہبود کو یقینی بنانے کے مقصد سے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے جس میں نو ایکوموڈیشن سرٹیفکیٹ (این اے سی) پیش کئے بغیر ہاؤس رینٹ الاؤنس (ایچ آر اے) نکالنے کی اہلیت کی بات کہی گئی ہے۔ وہ عملہ جسے سرکاری رہائش گاہ دستیاب نہیں کرائی گئی ہے، وہ اب این اے سی پیش کئے بغیر ایچ آر اے نکال سکے گا۔
موجودہ پالیسی کے تحت عملہ کو متعلقہ ایکوموڈیشن دفاتر سے این اے سی جاری کرنے کے لئے الگ سے درخواست دینی پڑتی ہے، جس کی وجہ سے ایچ آر اے کے لئے کئے گئے دعوؤں کی پروسیسنگ میں تاخیر ہوتی ہے اور ایک قابل ذکر وقت کے بعد عملے کو الاؤنس کی ادائیگی ہوپاتی ہے۔ اس کی وجہ سے، کبھی کبھار عملے کو ایسی مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے بچا جانا ممکن ہے۔
نظرثانی شدہ پالیسی موجودہ پروسیجرس کو سہل بنانے کی حکومت کی پالیسی کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ نظرثانی شدہ پالیسی سے کاغذی کارروائی میں کمی آئے گی اور مسلح افواج کے عملے کو تیزی کے ساتھ ایچ آر اے کی ادائیگی کی راہ ہموار ہوگی۔