وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ( ڈی آر ڈی او ) کے ذریعے ملک میں تیار کردہ تین نظام فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے حوالے کئے ۔ اس کے لئے ڈی آر ڈی او بھون میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ( ڈی آر ڈی او ) کے ذریعے

Armed Forces Chiefs

جناب راج ناتھ سنگھ نے بھارتی بحری صورتِ حال سے متعلق بیداری نظام .( آئی ایم ایس اے ایس ) کو بحریہ کے سربراہ کرم بیر سنگھ کو. آسٹرا ایم کے –  I میزائل فضائیہ کےسربراہ راکیش کمار سنگھ بھدوریا کو. اور سرحدی نگرانی نظام ( بی او ایس ایس ) فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے کو سونپا ۔ ان نظاموں کو سونپنے کی تقریب میں دفاع کے وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک بھی موجود تھے. جب کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت مہمانِ خصوصی تھے ۔

میزائلوں کے کنٹرول اور گائیڈنس اسکیم

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کو مختلف زمروں میں. اُن کی نمایاں کار کردگی کے لئے ایوارڈ بھی عطا کئے۔

ڈی آر ڈی او لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ – 2018 میزائلوں کے کنٹرول اور گائیڈنس اسکیم کے لئے جناب این وی کدم کو دیا گیا ۔ اس کے علاوہ ، بہترین کار کردگی کے لئے بھی ایوارڈ دیئے گئے ۔ انفرادی ایوارڈ ، ٹیم ایوارڈ ، ٹیکنا لوجی سے متعلق ایوارڈ ، ٹیکنا لوجی کے بندوبست کے ایوارڈ اور دیگر زمروں کے ایوارڈ بھی عطا کئے گئے ۔

راج ناتھ سنگھ نے کووڈ – 19 وباء سے نمٹنے کے لئے

ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کو دفاعی نظام تیار کرنے میں. اُن کی نمایاں کار کردگی کے لئے وزیر دفاع نے ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا. کہ ڈی آر ڈی او مسلح افواج کی صلاحیت اور اہلیت کو بڑھانے کے لئے .دفاعی نظام کے لئے اعلیٰ ٹیکنا لوجی تیار کر رہی ہے ۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کووڈ – 19 وباء سے نمٹنے کے لئے . ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کے رول کی ستائش کی ۔ انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والے سائنس دانوں کو مبارکباد دی اور اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Armed Forces Chiefs