Urdu News

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سیلا مین ٹنل کی مرکزی ٹیوب کے کامیاب دھماکے کی سربراہی کی

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ

 رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 14  اکتوبر  2021  کو نئی دہلی میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی  آر او)  کے زیر اہتمام ایک تقریب میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  سیلا ٹنل کی اہم ٹیوب کے کامیاب دھماکے کی سربراہی کی اور انڈیا  @  75  موٹر سائیکل مہم، کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اپنے خطاب میں جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ  سیلا سرنگ، جو ارونا چل پردیش  کے مغربی کامینگ ضلع میں واقع ہے، قومی  سلامتی کو مضبوط بنانے اور علاقے کی سماجی  واقتصادی  ترقی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

13800 فٹ کی بلندی پر واقع 317 کلو میٹر  طویل بالی پارہ – چار دوار توانگ (بی سی ٹی) سڑک پر  سیلا درہ  ارونا چل پردیش کے مغربی  کامینگ، مشرقی کامینگ اور توانگ ضلع کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑتا ہے۔ یہ سفر کا وقت  کم کرتا ہے اور توانگ  کو تمام  موسمی  رابطے فراہم کرتا ہے۔

اپنے خطاب میں، جناب راج ناتھ سنگھ نے بی آر او کی تعریف کرتے ہوئے کہا  کہ  انتہائی سخت موسمی  حالات میں ریکارڈ اونچائی پر سڑکوں، پلوں،  سرنگوں اور ہوائی فیلڈس کی تعمیر اور دور دراز  علاقوں کو رابطے کے نقشوں پر مرئی  (وزیبل) بنا کر قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے  کہا کہ سرحدی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لئے بی آر او کی کوششوں نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاری میں  اضافہ کیا ہے، دور دراز علاقوں میں سیاحت کی حوصلہ افزائی کی ہے اور مقامی  آبادی کے لئے  روز گار پیدا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  یہ جدید ترین  سرنگ نہ صرف توانگ بلکہ پوری ریاست کے لئے لائف لائن ثابت ہوگی۔

 رکشا منتری نے اٹل سرنگ ، روہتانگ کی تعمیر کا خاص تذکرہ کیا، جو دنیا کی سب سے  لمبی   شاہراہ سرنگ ہے،  10000 فٹ اور عمنگلا پاس، مشرقی لداخ میں  19300  فٹ پر دنیا کا سب سے اونچا  موتر  پاس ہے، انہوں نے کہا کہ بی آر او کی یہ حالیہ کامیابیاں پوری دنیا کے لئے مطالعہ کا موضوع بن گئی ہیں۔

 بی آر او  کے زیر اہتمام دن کی دوسری تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے  انڈیا @ 75 بی آر او  موٹر  سائیکل مہم،  کو ان فوجیوں کو خراج تحسین دینے کے لئے قرار دیا، جنہوں نے قوم کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ مہم آزادی کا امرت مہوتسو کا حصہ ہے جو ملک کے 75  سال آزادی کی یاد میں منا یا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج اور جنرل ریزور انجینئر فورس کے  اہلکاروں سمیت بی آر او  کے 75  سوار  اگلے 75  دنوں میں تقریبا 20  ہزار  کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ اہلکار مقامی لوگوں، اسکول کے بچوں،  بہادری ایوارڈ جیتنے والوں، سابق فوجیوں اور ویر نرس کے ساتھ بات چیت کریں گے، جنہوں نے  میڈیکل کیمپ لگا ئے اور سووچھ بھارت ابھیان اور روڈ سیفٹی  کے بارے میں شعور پیدا کیا۔

رکشا منتری نے امید ظاہر کی کہ یہ مہم لوگوں میں خاص طور پر نوجوانوں میں قومی ہم آہنگی اور قوم کی تعمیر کا پیغام دے گی۔ انہوں نے  زور دیا کہ مہم جوئی  کے علاوہ، اس طرح کی سرگرمیاں دفاع اور سلامتی کا ایک اہم پہلو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہم ایسی  مہمات کے ذریعے بارڈر سکیورٹی اور اس کے چیلنجز کے بارے میں اضافی  معلومات  اکٹھا کرسکتے ہیں۔ ہماری فوج نے ایسی  سرگرمیوں کو بہت حوصلہ دیا ہے اور اس سے انہیں سکیورٹی سے متعلق  معلومات  اکٹھا کرنے میں مدد ملی  ہے۔

 جناب راج ناتھ سنگھ نے اس طرح کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے  عام لوگوں تک پہنچنے پر زور دیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیاحت کی حوصلہ افزائی، روز گار پیدا کرنے  اور  مقامی معیشت  کو مضبوط بنانے میں بڑا کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لئے حکومت کے ذریعہ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے بی  آر او سے اپیل کی کہ وہ اپنے  تجربات کو دستاویز کریں جو کہ انہوں نے زور دیا کہ آئندہ نسلوں کے لئے آزادی کا امرت مہوتسو، تقریبات آرکائیو کے حصے کے طور پر محفوظ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے 2019  میں سیلا سرنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، تاکہ بالی پارہ چار دوار توانگ روڈ کے ذریعے تاوانگ کو تمام موسمی  رابطہ فراہم کیا جاسکے۔ سرنگ کی مرکزی ٹیوب کامیاب دھماکہ اس کی کھدائی کے اختتام کی نشان دہی کرتا ہے۔ منصوبے کی  980 میٹر لمبی دوسری سرنگ پر کام پہلے ہی 700  میٹر کا ہندسہ عبور کر چکا ہے۔

 تکمیل کے بعد  1.5  کلو میٹر  سے زائد  طویل سرنگ  13800  فٹ کی بلندی پر دنیا کی سب سے طویل دو لین روڈ  سرنگوں میں سے ایک ہوگی۔ یہ نئی سرنگ جدید  آسٹرین ٹنلنگ طریقہ کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کی گئی ہے جو برف کی لکیر سے بہت نیچے ہے جس کی وجہ سے  سفر کے دوران بغیر کسی  موسم چیلنج اور برف کو صاف  کئے بغیر سفر مکمل کیا جاسکتا ہے۔ یہ توانگ کے لوگون کے لئے ایک نعمت ثابت ہوگی،  کیونکہ اس سے سفر کا وقت کم ہو جائے گا اور  سیلا پاس  میں تیز رفتار نقل وحرکت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

 دوسری طرف 7  مراحل انڈیا @ 75 موٹر سائیکل مہم، اگلے 75  دنوں تک ملک کی لمبائی  اور  وسعت سے گزرے گی۔ انڈیا گیٹ سے  یہ شمالی  ہائی  اونچائی والے علاقوں میں آگے بڑھے گی۔ جواسٹریٹجک پاس روہتنگ، خردونگ لا اور املنگ لا کو عبور کرے گی۔ دوسرے مرحلے میں ٹیم سری نگر سے سلی گوڑی تک سفر کرتی نظر آئے گی۔ تیسرے اور چوتھے مرحلے میں گلی ٹاک کے راستے سلی گوڑی سے  ڈوم ٹوما تک، مہم کولکاتا پہنچنے سے پہلے شمال مشرقی ریاستوں سے ہوتی ہوئی  آگے بڑھے گی۔ پانچویں اور چھٹے مرحلے میں مہم ملک کے مشرقی، جنوبی اور مغربی ساحلی علاقوں سے گزرے گی۔ آخرے مرحلے میں مہم صحراؤں سے گزرتے ہوئے ٹیم 27  دسمبر 2021  کو نئی دہلی پہنچے گی۔ اس مہم کو ہیرو موٹو کارپ  اور بھارت پیٹرولیم لمیٹڈ  نے مشترکہ سرپرستی دی ہے۔ وہ ایڈوینچر موٹر سائیکلیں، حفا ظتی گیئرز، جیکٹس، تیز رفتار اسپیئرز  اور تکنیکی اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے ہیں۔

 اس موقع پرچیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار، ڈائریکٹر جنرل بارڈر روڈز  لیفٹیننٹ  جنرل راجیو چوہدری اور وزارت دفاع کے  دیگر اعلیٰ  سول وفوجی حکام موجود تھے۔

Recommended