Urdu News

وزیر اعظم مودی ، امت شاہ اور ممتا بنرجی کی ریلیاں

@AIR PIC

مغربی بنگال میں اسمبلی چناؤکے پانچویں دور کے لیے انتخابی مہم تیز

کرناٹک اور آندھراپردیش میں ضمنی چناؤ کے لیے بھی انتخابی مہم میں تیز ی

مغربی بنگال میں اسمبلی چناؤکے پانچویں دور کے لیے انتخابی مہم تیز  ہو رہی ہے۔بی جے پی کے اعلیٰ رہنما اور وزیراعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی چناؤ کے اب تک ہونے والے چار مرحلوں میں ان کی پارٹی ایک سو سیٹیں جیت چکی ہے اور ترنمول کانگریس کا سفایا ہو رہا ہے۔

 انہوں نے آجBardhaman میں ایک عام جلسے میں یہ بھی کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی روز بہ روز غصے میں آ رہی ہیں کیونکہ ریاست کے عوام ان کا کھیل سمجھ چکے ہیں اور انہوں نے ممتا بنرجی کو ہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بنگال روزگار چاہتا ہے، بنگال بی جے پی کی سرکار چاہتا ہے۔ 

دوسری طرفTMC کی سربراہ ممتا بنرجی نے نادیہ میںRanaghat حلقے میں ایک ریلی میں پچھلے دس سال کے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں کی فہرست پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ان کی سرکار کام کر تی رہے گی۔ محترمہ ممتا بنرجی شمالی 24پرگنہ میں بھی اور جلسوں سے خطاب کریں گی۔ 

دس ریاستوں میں 13 اسمبلی حلقوں کے ضمنی چناؤ کے ساتھ ساتھ دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے بھی انتخابی مہم تیز ہو رہی ہے۔ ان میں سے ایک سیٹ آندھراپردیش میں تروپتی میں اور دوسری سیٹ کرناٹک میں بیلگام میں ہے۔ کرناٹک اور آندھراپردیش میں ضمنی چناؤ کے لیے بھی انتخابی مہم  میں  زور پکڑتی جا رہی ہے۔ 

وزیر اعظم مودی ، امت شاہ اور ممتا بنرجی کی ریلیاں

پانچویں مرحلے کی پولنگ کیلئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی نے انتخابی مہم میں پوری طاقت جھونک رکھی ہے۔ پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی ریاست میں انتخابی اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔ دونوں کا سات جلسہ عام طے ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی کی بھی آج تین ریلیاںہونے والی ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے مطابق ، وزیر اعظم نریندر مودی بردوان میں پہلے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ وہ نادیہ ضلع کے کلیانی اورباراسات میں بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اسی طرح مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ چار جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ وہ شمالی بنگال کے کلیمپونگ میں روڈ شو کریں گے۔ بعد ازاں دھوپ گوڑی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد شام  میں ہمت آباد اسمبلی حلقہ اور سلی گوری میں روڈ شو کریں گے۔ دوسری جانب وزیر اعلی ممتا بنرجی تین عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی۔وہ نادیہ ضلع کے راناگھاٹ میں عوامی جلسہ کریں گی۔ اس کے بعد وہ شمالی چوبیس پرگنہ میں دو دیگر عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی۔

Recommended