Urdu News

عدالت کا فیصلہ رام جنم بھومی تحریک سے میری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے : اڈوانی

عدالت کا فیصلہ رام جنم بھومی تحریک سے میری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے : اڈوانی

عدالت کا فیصلہ رام جنم بھومی تحریک سے میری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے : اڈوانی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ،بورڈ ممبر اوربھارتیہ جنتا پارٹی نے بابری مسجد انہدام کیس میں خصوصی عدالت کے ذریعہ آج دیئے گئے فیصلے کو ایک اہم فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعتماد اور رام جنم بھومی تحریک تئیں وابستگی کو ظاہر کرتا ہے ۔

اڈوانی نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد ایک بیان جاری کیا اور کہا ، "میں بابری مسجد انہدام کیس میں خصوصی عدالت کے ذریعہ آج دیئے گئے اہم فیصلے کا پورے دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔" مجھے یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ نومبر 2019 میں سپریم کورٹ کے ایک اور اہم فیصلے کے نقش قدم پر آیا ہے ، جس نے ایودھیا میں ایک عظیم شری رام مندر دیکھنے کے اپنے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کی راہ ہموار کردی ، جس کا سنگ بنیاد 5 اگست 2020 کو رکھا گیا تھا۔ '

اڈوانی نے اپنے پارٹی کارکنوں ، رہنماو¿ں ، سنتوں اور ان سب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی بے لوث شمولیت اور قربانیوں کے ذریعہ ایودھیا تحریک کے دوران انہیں طاقت اور مدد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کی خواہش ہے کہ ایودھیا میں خوبصورت رام مندر کی تعمیر جلد مکمل ہوج

سندھیا نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو بتایا تاریخی

ایودھیا میں چھ دسمبر 1992 کو منہدم کئے گئے   بابری مسجد انہدام کے معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بروز بدھ اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سبھی 32 ملزمان کو بری کر دیا۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو تاریخی بتایا ہے۔

دراصل جیوتی رادتیہ سندھیا بروز بدھ بھوپال ایئرپورٹ پہنچے۔ جہاں حامیوں کے ذریعہ ان کا زوردار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ متنازعہ ڈھانچے کو لیکر آئے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ تاریخ کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچائی کی ضرور جیت ہوئی ہے جیسا میں ہمیشہ کہتا ہوں سچ پریشان کن ہوسکتا ہے، لیکن شکست خوردہ نہیں ہوسکتا۔

Recommended