Urdu News

آر بی آئی نے جی ڈی پی میں اضافے کی شرح کااندازہ گھٹا کر 7 فیصد کیا

آر بی آئی نے جی ڈی پی میں اضافے کی شرح کااندازہ گھٹا کر 7 فیصد کیا

نئی دہلی/ممبئی، 30 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مالی سال 2022-23 کے لیے اقتصادی اضافے کی شرح کے اندازے کو   7.2 فیصد سے گھٹا کر 7.0 فیصد کر دیا ہے۔

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعہ کو تین روزہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی جائزہ میٹنگ کے بعد اس کا اعلان کیا۔

شکتی کانت داس نے موجودہ مالی سال میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 7.2 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔

ایم پی سی جائزہ اجلاس کی تفصیلات دیتے ہوئے، آر بی آئی  گورنر نے کہا کہ مرکزی بینک ملک کو پائیدار ترقی اور قیمتوں میں استحکام کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں مالیاتی پالیسی  کو  سخت کئے جانے  اور مانگ میں  رمی کی وجہ سے ریپو ریٹ میں  0.50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل ریٹنگ ایجنسی آئی سی آر اے نے رواں مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح 7.2 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔

Recommended