Urdu News

آر بی آئی نے پالیسی ساز شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی،ریپو ریٹ 6.50 پر برقرار

ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس

نئی دہلی/ ممبئی، 06 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ آر بی آئی نے مسلسل چھ بار ریپو ریٹ بڑھانے کے بعد ساتویں بار بڑی راحت دی ہے۔آربی آئی  کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی ) نے اپنی جائزہ میٹنگ میں ریپو ریٹ کو 6.50 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔

ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعرات کو ایم پی سی کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد یہاں منعقد ہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس بار ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ریزرو بینک نے اس سے پہلے فروری میں ایم پی سی  میٹنگ کے بعد پالیسی سود کی شرح ریپو ریٹ کو 0.25 فیصد بڑھا کر 6.50 فیصد کر دیا تھا۔

کیا ہے ریپو ریٹ ؟

ریپو ریٹ وہ شرح ہے جس پر بینک آر بی آئی سے قرض لیتے ہیں۔ زیادہ تر ریٹیل لون، بشمول ہوم آٹو، اس ریپو ریٹ پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس بار ریپو ریٹ میں اضافہ نہیں ہونے کی وجہ سے بینک بھی ریٹیل لون پر سود کی شرح میں اضافہ نہیں کریں گے جس کا فائدہ گھر خریداروں کو ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی نے مئی 2022 سے فروری 2023 تک ریپو ریٹ میں 2.50 کا اضافہ کیا تھا۔ یہ پہلے ہی 4 فیصد سے بڑھ کر 6.50 فیصد ہو گیا ہے۔

Recommended