Urdu News

ہند۔ازبکستان مشترکہ فوجی مشق ‘ ڈسٹلک’ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز، مشترکہ فوجی مشق کی کچھ خاص جھلکیاں

ہند۔ازبکستان مشترکہ فوجی مشق ' ڈسٹلک' کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز

نئی دہلی ،25مارچ

ہندوستان اور ازبکستان مشترکہ فوجی مشق کے تیسرے ایڈیشن 'ڈسٹلک' کا آغاز یانگیارک، ازبکستان میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔ تقریب کا آغاز دونوں شریک ممالک کے قومی پرچم لہرانے کے بعد کیا گیا جس کے بعد ان کے قومی ترانے بجائے گئے ہندوستانی فوج کا دستہ منگل کو ازبکستان کے شہر یانگیارک پہنچا تھا۔

مشترکہ مشق اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت نیم شہری علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔ تربیتی شیڈول بنیادی طور پر حکمت عملی کی سطح کی مشقوں کا اشتراک کرنے اور ایک دوسرے سے بہترین طریقوں کو سیکھنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان افہام و تفہیم، تعاون اور باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔ مشق کا تیسرا ایڈیشن 22 مارچ سے 31 مارچ تک یانگیارک، ازبکستان میں جاری رہے گا۔

Recommended