Urdu News

ملک کے لیے اصل لڑائی 2024 میں ہوگی: پرشانت کشور

ملک کے لیے اصل لڑائی 2024 میں ہوگی: پرشانت کشور

کولکاتا، 11 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سیاسی مشیر پرشانت کشور نے کہا ہے کہ ملک کے لئے  اصل لڑائی 2024 میں ہوگی۔ یوپی، گوا، منی پور، اتراکھنڈ اور پنجاب اسمبلی انتخابات کے نتائج پر بی جے پی کے جشن پر طنز کرتے ہوئے، پرشانت کشور نے کہا کہ ہندوستان کے لئے اصل لڑائی اور اس کا فیصلہ 2024 میں ہوگا، کسی ریاست میں نہیں۔ اس  وجہ سے، اس کے بارے میں زیادہ پرجوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

پرشانت کشور نے گوا اسمبلی انتخابات کے دوران ترنمول کی حمایت کی تھی اور انتخابی نتائج کے دن وہ گوا میں تھے۔پرشانت کشور نے ٹویٹ کیا، ”ہندوستان کے لیے لڑائی 2024 میں لڑی جائے گی اور طے کی جائے گی، کسی ریاستی الیکشن میں نہیں۔ صاحب  یہ جانتے ہیں! لہٰذا اپوزیشن پر فیصلہ کن نفسیاتی برتری قائم کرنے کے لیے ریاست کے نتائج کے گرد ایک جنون پیدا کرنے کی یہ چالاک کوشش کی جا رہی ہے۔ گرو مت اوراس جھوٹی داستان کا حصہ مت بنو“۔ حال ہی میں پرشانت کشور کی ممتا بنرجی سے دوری کی باتیں منظر عام پر آئی تھیں، لیکن بعد میں ان قیاس آرائیوں پر پانی پھر گیا۔

Recommended