Urdu News

ملک کے خلاف بغاوت کا معاملہ: کنہیا کمار اور عمر خالد کی آج عدالت میں پیشی

ملک کے خلاف بغاوت کا معاملہ: کنہیا کمار اور عمر خالد کی آج عدالت میں پیشی


ملک کے خلاف بغاوت کا معاملہ: کنہیا کمار اور عمر خالد کی آج عدالت میں پیشی

نئی دہلی ، 15 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

جے این یو کے سابق طلبا یونین لیڈرکنہیا کمار اور عمر خالد آج پٹیالہ ہاوس کورٹ میں چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ پنکج شرما کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق، گزشتہ 16 فروری کو عدالت نے دہلی پولیس کی جانب سے داخل چارج شیٹ پر نوٹس لیا تھا۔ اس معاملے میں ، 27 فروری 2020 کو ، دہلی حکومت نے کنہیا کمار سمیت دیگر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے منظوری دے دی تھی۔ عدالت نے دہلی حکومت کی منظوری کے بعد چارج شیٹ کا نوٹس لیا۔

چارج شیٹ12 سو صفحات پرمشتمل ہے

دہلی پولیس نے 14 جنوری 2019 کو چارج شیٹ داخل کی تھی۔ قریب 12 سو صفحات کی اس چارج شیٹ میں جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار، عمر خالد اور انربا ن بھٹاچاریہ کو ملزم بنایا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں سات دیگر کشمیری طلبا کے نام بھی شامل ہیں۔ ان پر غداری ، فراڈ ، الیکٹرانک فراڈ ، غیرقانونی اجلاس ، فسادات اور مجرمانہ سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ کنہیا کمار ، عمر خالد اور انیربان بھٹاچاریہ کو 9 فروری 2016 کو جے این یو کیمپس میں ملک دشمن نعرے بلند کرنے کے لیے منعقدہ ایک پروگرام کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

Recommended