Urdu News

سری نگر میں ریکارڈ توڑ ٹھنڈ،نل اور آبی ذخائر منجمد، لوگوں کو مشکلات کا کرنا پڑ رہا ہے سامنا

سری نگر میں ریکارڈ توڑ ٹھنڈ،نل اور آبی ذخائر منجمد، لوگوں کو مشکلات کا کرنا پڑ رہا ہے سامنا

سری نگر میں ریکارڈ توڑ ٹھنڈ،نل اور آبی ذخائر منجمد، لوگوں کو مشکلات کا کرنا پڑ رہا ہے سامنا

Record frost in Srinagar, freezing of taps and water reservoirs

سری نگر، 13جنوری (انڈیا نیرٹیو)

چلہ کلان کے مزاج میں آئی تیزی کے بیچ سرینگر میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔اس سے قبل اتنی ٹھنڈ آٹھ برس پہلے درج ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14جنوری 2013کو بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8ڈگری سیلشیس درج ہوا تھا ,اور اس طرح آج اس ریکارڈ کی برابری ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وادی بھر میں نل اور سرینگر میں واقع جھیل ڈل سمیت کم و بیش سبھی آبی ذخائر منجمد ہوئے ہیں۔ لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ جمے ہوئے پانی پر نہ چلیں کیوں کہ اس سے اُن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں شدید ترین سردی کے ایام چل رہے ہیں جنہیں مقامی کلینڈر میں’چلہ کلان‘ کہتے ہیں ۔’چلہ کلان‘31جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

Record frost in Srinagar, freezing of taps and water reservoirs, people facing difficulties

Recommended