Urdu News

ہندوستانی فوج میں پنڈت،مولوی،گرنتھی اورپادری کی آسامیوں پر بھرتیاں جلد

ہندوستانی فوج میں پنڈت،مولوی،گرنتھی اورپادری کی آسامیوں پر بھرتیاں جلد

جے پور، 26 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 فوج میں پنڈت، مولوی اور پادری کی 128 آسامیوں پر خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس کے لیے 25 سے 34 سال کی عمر کے بے روزگار افراد 6 نومبر تک انڈین آرمی کی آفیشل ویب سائٹ joinindianarmy.nic.in پر درخواست دے سکیں گے۔امیدواروں کا انتخاب درخواست کے بعد میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

بھرتی میں پنڈت کے108، گورکھا رجمنٹ کے لیے پنڈت(گورکھا)کے 5،گرنتھی کے 8، مولوی (سنی)کے 3، لداخ اسکاؤٹس کے لیے مولوی (شیعہ)کا ایک، پادری کے 2،  لداخ اسکاؤٹس کے لئے بدھ بھکشو(مہایان) کے لیے ایک عہدہ ہے۔

پنڈت کے لیے عمر اور دیگر صلاحیتیں

پنڈت کے طور پر مذہبی استاد کے عہدے کے لیے امیدواروں کو کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری پاس ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ امیدواروں کا تعلق ہندو مذہب سے ہونا چاہیے اور وہ سنسکرت میں اچاریہ یا سنسکرت میں اچاریہ کے ساتھ ساتھ دھرم کانڈ میں ایک سالہ ڈپلومہ ہونا چاہیے۔ان آسامیوں کے لیے عمر کی حد بھرتی کے سال25 سال سے کم اور  34 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

سکھ کے لیے عمر اور دیگر صلاحیتیں

سکھ مت سے متعلق کسی بھی شعبے میں گریجویٹ امیدوار گرنتھی کے طور پر فوج میں مذہبی استاد بن سکتا ہے۔اس کے ساتھ امیدواروں کو پنجابی زبان پر عبور ہونا چاہیے۔ان عہدوں کے لیے عمر کی حد بھی 25 سے 34 سال ہے۔

مسلمان کے لیے عمر اور دیگر صلاحیتیں

مولوی کے لئے مسلمان گریجویٹ امیدوار فوج میں مولوی (سنی)اورلداخ اسکاؤٹس کے لیے مولوی (شیعہ) بن سکتے ہیں۔ ان امیدواروں کو عربی میں مولوی عالم یا اردو میں ادیب عالم ہونا چاہیے۔ان عہدوں کے لیے عمر کی حد بھی 25 سے 34 سال ہے۔

عیسائی کے لیے عمر اور دیگر صلاحیتیں

عیسائی مذہب کے بیچلر پاس کرنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔ نیز، متعلقہ اتھارٹی سے پریسٹ ہڈ حاصل کیا ہواورمقامی بشپس کی تسلیم شدہ فہرست میں درج ہو۔عمر کی حد 25 سے 34 سال ہے۔

فوج میں صحت، تعلیم اور دیگر صلاحیتوں کی تفصیل

فوج میں مذہب کا استاد بننے کے لیے تمام امیدواروں کا قد 160 سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔ تاہم، گورکھا اور لداخی امیدواروں کے لییقد155 سینٹی میٹر ہوناچاہیے۔ اور انڈمان اور نکوبار جزائر اور لکشدیپ کے امیدواروں کے لیے قد 155 سینٹی میٹر ہونی چاہیے۔

اس کے ساتھ ساتھ سینہ 77 سینٹی میٹر اور وزن 50 کلو گرام ہونا چاہیے۔ گورکھا اور لداخی امیدواروں کا وزن 48 کلو گرام ہو۔ ان تمام امیدواروں کو 8 منٹ میں 1600 میٹر کی دوڑ لگانے کے قابل ہونا چاہیے۔

پہاڑی علاقوں میں اونچائی کے حساب سے اس عرصے میں 30 سیکنڈ سے 120 سیکنڈ کا اضافی وقت بھی دیا جاتا ہے۔پنڈت، مولوی اور پادری کی 128 آسامیوں پر بھرتی کے لیے امیدوار کی عمر یکم اکتوبر 2022 کو 25 سال سے کم اور 34 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

Recommended