Urdu News

ایپ پر مبنی ٹیکسی سروس فراہم کنندگان کی ضابطہ سازی‏

جناب نتن گڈکری نے آندھرا پردیش کے تروپتی میں ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کیا

 ‏ نئی دہلی، 3 فروری 2022:

‏موٹر گاڑی (ترمیمی) قانون 2019 کی دفعہ 36 اور موٹر گاڑی قانون 1988 کی دفعہ 93 کی پیروی کرتے ہوئے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 27 نومبر 2020 کو موٹر گاڑی ایگریگیٹر رہ نما خطوط جاری کیے تھے نیز ان میں 8 دسمبر 2020 کو ترامیم کی گئی تھیں۔ یہ رہ نما خطوط سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی ویب سائٹ (www.morth.nic.in) پر دستیاب ہیں۔ ٹیکسی ایگریگیٹرز کو منضبط کرنے کے لیے مناسب کارروائی کرنے کی خاطر ریاستوں کے ساتھ اس کا اشتراک کیا گیا ہے۔‏

‏یہ اطلاع لوک سبھا میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک تحریری جواب میں دی۔

Recommended