سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے 24 جون ، 2022 ء کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں سی ایم وی آر ( سینٹرل موٹر وہیکل رولز ) 1989 میں ایک نیا ضابطہ 126 ای شامل کرنے کی تجویز ہے ، جو بھارت نیو کار اسسمنٹ پروگرام ( بی این سی اے پی ) سے متعلق ہے ۔
اس کے لئے مندرجہ ذیل تجاویز پیش کی گئی ہیں :
( اے ) یہ رول ایم 1 کیٹگری کی موٹر گاڑیوں پر ، جو موٹر گاڑیوں کی صنعت کے معیار ( اے آئی ایس – 197 ) کے مطابق ملک میں تیار کی گئی ہوں یا در آمد کی گئی ہوں اور جو ( ایسی موٹر گاڑیاں ، جو مسافروں کو لانے لے جانے کے لئے استعمال ہوتی ہوں اور جس میں ڈرائیور کی سیٹ کے علاوہ 8 افراد کی گنجائش ہو ) ، جن کا وزن 3.5 ٹن سے کم ہو ، پر نافذ ہو گا ۔ یہ معیار عالمی بینچ مارک سے مطابقت رکھتا ہے : اور یہ کم از کم لازمی ریگولیشن کے علاوہ ہے ۔
( بی ) بھارت این سی اے پی کی درجہ بندی صارفین کو (a) گاڑی میں سوار بالغ افراد کے تحفظ ( اے او پی ) ، گاڑی میں موجود بچوں کا تحفظ ( سی او پی ) اور (c) حفاظت کے شعبوں میں گاڑی کا جائزہ لے کر مسافروں کو پیش کردہ تحفظ کی امدادی ٹیکنا لوجی ( ایس اے ٹی ) کے ذریعے فراہم کئے جانے والے تحفظ کی تفصیلات فراہم کرے گی۔ ایسی گاڑیوں کو اے آئی ایس 197 کے مطابق کی گئی مختلف جانچوں میں حاصل کردہ اسکورنگ کی بنیاد پر ایک سے پانچ ستاروں تک ریٹنگ دی جائے گی ۔
یہ رول مسافر کاروں میں تحفظ کی درجہ بندی کے تصور کو متعارف کراتا ہے اور صارفین کو ، ان پر مبنی فیصلے لینے کے لئے با اختیار بناتا ہے ۔ یہ ملک میں او ای ایمز کے ذریعہ تیار کردہ کاروں کے برآمداتی امکانات کو فروغ دے گا اور ان گاڑیوں میں گھریلو صارفین کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔ اس کے علاوہ ، یہ پروگرام اعلیٰ ریٹنگ حاصل کرنے کے لئے گاڑیاں بنانے والوں کو جدید ترین تحفظاتی ٹیکنا لوجی کی فراہمی میں ہمت افزائی کرے گا ۔
(c) اس پروگرام کے لئے موٹر گاڑیوں کی ٹیسٹنگ سی ایم وی آر 1989 کے رول 126 میں دیئے گئے ضروری بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ٹسٹنگ ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی ۔
(d) نفاذ کی تاریخ : اپریل ، 2023 ء کے پہلے دن سے ۔
تمام متعلقہ فریقوں سے ، اس سلسلے میں اپنی رائے اور مشورے 30 دن کے اندر فراہم کرنے کو کہا گیا ہے