Urdu News

ہندوستان اورمنگولیا کے درمیان تعلقات نئی شکل اختیار کررہے ہیں: کرن رجیجو

مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو

الان باتر( منگولیا)15؍جون

مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج منگولیا کے صدر مسٹر اکھناگین خوریلشیخ کے ساتھ گنڈن خانقاہ کا دورہ کیا اور مقدس کپیلاواستو کے آثار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے منگولیا کے بھگوان بدھا کے مقدس اوشیشوں کا بھی احترام کیا جنہیں کپیلاوستو کے آثار کے ساتھ رکھا گیا ہے۔اس موقع پر ہندوستان کے مرکزی وزیر قانون و انصاف شرن رجیجو کے علاوہ  منگولیا کے صدر مسٹر ر اکھناگین خوریلشیخ  اور منگولیا میں ہندوستانی سفیر موہندر پرتاپ سنگھ؛ کھمبا نعمون خان موجود تھے۔

مرکزی وزیر برائے قانون و انصاف جناب کرن رجیجو نے کہا کہ کووڈ وبا کے دوران ہندوستان نے بہت سے ممالک کی مدد کی اور وہ آج منگولیا کے لوگوں کو خوش دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ لوگوں سے لوگوں کے رابطے کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور منگولیا کے درمیان اقتصادی تعلقات بھی ایک نئی شکل اختیار کر رہے ہیں۔

جناب کرن رجیجو نے کہا ’’میری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہندوستانی اس خوبصورت ملک کا دورہ کریں اور مستقبل قریب میں لوگوں سے لوگوں کے رابطے میں اضافہ ہو‘‘۔منگولیا کے صدر مسٹر ر اکھناگین خوریلشیخ  نے کہا کہ مقدس بدھ کے آثار کو منگولیا میں لانے کا خصوصی اشارہ ہندوستان اور منگولیا کے درمیان روحانی تعلق کی سطح کا ثبوت ہے۔

صدر نے منگولیا کے لوگوں کی طرف سے منگولیا کے لوگوں کے لیے ایک عظیم اشارہ کے طور پر نمائش کے انعقاد کے لیے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس بات کی بھی بہت تعریف کی کہ ہندوستان پہلا ملک ہے جس نے ہمیں ویکسین فراہم کی اور کوویڈ وبائی مرض میں مدد کی اور فوری مدد کی وجہ سے ہزاروں منگولینوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے منگولیا میں تیل کی ریفائنری تعمیر کی جارہی ہے جو ہندوستان اور منگولیا کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی تعلقات کی علامت ہے اور ہندوستان منگولیا کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار اور اس کا تیسرا پڑوسی ہے۔ صدر نے یہ بھی کہا کہ بھگوان بدھا کے مقدس آثار کو لانا دوطرفہ تعلقات کو تقویت دینے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

Recommended